میں پاگل ہوں کیونکہ میں چھوٹی چھوٹی بات محسوس کرتا ہوں جتنی محبت دوسروں کو دیتا ہوں اتنی کی ہی امید رکھتا ہوں عزت راس نہیں آتی مجھے لوگ ایسا کہتے ہیں حالانکہ ان کو پتا ہی نہیں عزت مان کسی کو دیتے کیسے ہیں میں اپنی بڑی بڑی خوشیوں سے اپنے ہاتھوں سے دستبردار ہو جاتا ہوں لیکن چھوٹی چھوٹی خوشیوں پہ میں چیختا ہوں میں اچھا ہوں جب تک میری زبان پہ جی ٹھیک ہے ہوتا ہے میں اپنی انا قربان کر دیتا ہوں لیکن عزت نفس پہ میں آنچ نہیں آنے دیتا میں جھک بھی جاتا ہوں غلطی پہ نا ہوتے ہوئے بھی پھر بھی بے رخی میرے منہ پہ ماری جاتی ہے شاید یہ میرا حق ہوتا ہے مجھے دیا جاتا ہے حساس لوگوں میں نہایت بے حس لڑکا ہوں سب صحیح کرتے ہیں میں غلط سمجھتا ہوں کوئ ناراض ہو تو میں منا لیتا ہوں میں ناراض ہوں تو دس قدم سب پیچھے ہٹ جاتے ہیں میں کونسا ضروری ہوں میں پھر بھی سب کو خوش لگتا ہوں کیونکہ میرے پاس کونسا دماغ ہے جو میں محسوس کر سکتا ہوں میں دوسروں پہ طنز کرتا ہوں ان کی اچھائیوں کو برائ لکھتا ہوں میں ایسا تو نہیں تھا جیسا اب ہوں........ ©Md Aslam Mein pagal hoon