اسلام کے اوامر اورنواہی (اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام) نواہی (ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جاییں ) بایئسواں ہفتہ صحیح بخاری کوئی شخص اپنے والدین کو گالی نہ دے صحیح بخاری حدیث نمبر: 5973 ترجمہ: عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یقیناً سب سے بڑے گناہوں میں سے یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین پر لعنت بھیجے۔ پوچھا گیا: یا رسول اللہ! کوئی شخص اپنے ہی والدین پر کیسے لعنت بھیجے گا؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ وہ شخص دوسرے کے باپ کو برا بھلا کہے گا تو دوسرا بھی اس کے باپ کو اور اس کی ماں کو برا بھلا کہے گا۔ #urduquotes #urduhadith