القرآن اللہ تعالیٰ نے ہر رسول کو کوئی معجزہ دیا اور ہمارے پیارے رسول امام الانبیاء، خاتم المرسلین، سرورے کونیں، حضرت محمد صلی االلہ علیہ وآلہ وسلّم کا معجزہ قرآن ہے. یہ وُہ کتاب ہے جو پچھلے آسمانی کتابوں کی ترجمانی کرتی ہے، اور اِس کائنات میں آنے والے تمام انسانوں کی رہنمائی کرتی ہے. قرآن کا نزول رمضان کے مہینے میں ہوا. اس کتاب کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ قیامت آنے تک اس کتاب کو محفوظ کر دیا گیا ہے، اور کوئی شخص چاہے اکیلا ہو یا کوئی پورا گروہ مل کر بھی کوئی ایک حرف اس کتاب جیسا نہیں لکھ سکتا۔ یہ کتاب اپنی مثل آپ ہے اور لوح محفوظ میں قلم بند ہے جس کو کوئی بدل بھی نہیں سکتا، کیوں کے اللہ تعالیٰ نے خود اس کی حفاظت کی گواہی دی ہے. اب آتے ہیں اصل بات کی طرف یہ کتاب تو عربی زبان میں نازل ہوئی اور ہمیں تو عربی آتی نہیں، تو کیا ہمیں عربی سیکھنی پڑے گی؟ اگر سیکھتے ھیں تو بھت اچھا ہوگا اگر نہیں تو ہمارے علماء نے ہمارے لیے بھت آسانی کردی ہے اس کتاب کا ترجمعہ ہماری اپنی زبان میں کرکے. اب ہمارا ایک بھا نا تو ختم لہٰذا اب تھوڑی سی محنت ہمیں بھی کرنی پڑے گی ، کہ جہاں پر ہم ایک سیپارہ ایک دن میں پڑھ لیتے ہیں وہیں اگر ایک رکوع یا فر چند آیات کا ترجمہ اپنی زبان میں پڑھ لیں تو یہ ہمارے ایمان کی مضبوطی کے لیے کافی بہتر ہوگا. قرآن پاک کو پڑھنے کا جو ثواب ہے ، جو برکتیں رحمتیں حاصل ہوتی ہیں اُنکا بھی اپنا ایک مقام ہے، مگر جب ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ایک خُدا ہے جس نے ہمیں وجود بخشا ہے اور ہماری ہدایت کے لیے اِس کتاب کو ایک ذریعہ بنایا ہے تو فر ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ اس کتاب کو سمجھنے کی حد تک پڑھیں اور اس پر عمل کریں تاکہ ہم دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکیں. ©م ح س ن #thepredator