#نظم #جیون #جیون_فقیرمہرچولستان ھم تم سارے اک کھیتی ہیں آو دیکھیں کہاں اگے ہیں کچھ پیڑوں سے پوچھ کے دیکھیں؟ عمر میں ہم سے پیڑ بڑے ہیں اس دنیا میں کچھ چیزوں کی عمر ہے اتنی کہ چندپل جی کر مر جاتی ہیں ہم جو پیدا اب ہوئے ہیں ہم پہ اب یہ راز کھلے ہیں کہ دادا کے بھی کوئی دادا تھے ہم سے بہت ہی سادہ تھے وہ ہاں مگر مضبوط بہت تھے طاقت میں ہم سے زیادہ تھے وہ جب تک موت ہمیں نہ آئے تب تک ہم نے کیا کرنا ہے اک دن سب نے ہی مرنا ہے ہاں مگر یہ یاد رہے اک دن ہی سارے لوگ نہیں مرتے سب نہیں ہوتےپیدا اک دن مرجاتے ہیں کچھ نہیں مرتے کچھ نہ کچھ بچ جاتے ہیں سوال ہیں یہ کہ؟ بچتے کیوں ہیں مرتے کیوں ہیں ایسا آخر کرتے کیوں ہیں؟ کرتے کہاں ہیں ہوجاتا ہے نیندآئے تو سولی پر بھی آدمی تھک کر سوجاتاہے خوابوں میں پھر کھو جاتا ہے مرناتو اک مجبوری ہے ورنہ کس کا دل کرتا ہے دل سے کوئی کب مرتاہے جیون جنگ سے تھک کر تونے اک دن کوآخرمرجانا ہے یہ جیون کوئی افسانہ ہے تو پھر کیسی تو تو میں میں یہ کیسا تیرا میرا رے بس اک دائم نام ہے رب کا اس کے ہم کھلونے رے کتنے بھی قدکاٹھ بڑے ہوں پھر بھی بونے بونے رے #نظم #جیون #جیون_فقیرمہرچولستان ھم تم سارے اک کھیتی ہیں آو دیکھیں کہاں اگے ہیں کچھ پیڑوں سے پوچھ کے دیکھیں؟