Nojoto: Largest Storytelling Platform

ہائے (ہ) کی قسمیں؟ ١. ہائے ملفوظ، ٢. ہائے مخلو



ہائے (ہ) کی قسمیں؟ 

١. ہائے ملفوظ، ٢. ہائے مخلوط، ٣ہائے مختفی

١. ہائے ملفوظ اس (ہ) کو کہتے ہیں جو خوب کھل کر پڑھی جائے اور
 واضح طور  پر تلفظ میں آئے جیسے ہوا، بہت، جگہ، 
راہ   وغیرہ
٢. ہائے مخلوط اس کو دو چشمی (ھ) کہتے ہیں یہ مستقل حرف کی
 حیثیت نہیں رکھتی یہ عموما کسی حرف کے ترکیبی جز کے طور پر شامل
 حرف ہوتی ہے ہائی مخلوط کی آواز اس حرف کی اواز کا جز اور
 بھاری پیوند ہوتی ہے جیسے گھر، ادھار، راکھ وغیرہ... 

٣. ہائے مختفی یہ بھی ہائے مخلوط کی طرح مستقل حرف کی حیثیت
 نہیں رکھتی اس کی اپنی کوئی آواز نہیں یہ اپنے سے پہلے والے
 حرف کو اس طرح سے سہارا دیتی ہے کہ اس کی حرکت قائم رہ
 سکے یعنی یہ وہ (ہ) ہے جو کھل کر نہ پڑھی جائے جیسے رستہ،
 خانہ، وقفہ وغیرہ...

©Mr. Eram
  #Wochaand #BooksBestFriends #Dailyknowledge #urduGrammar #viral #poetry #status #shorts #trending #thoughts