میرے ہونٹوں کی بانسری تم ہو میرے گیتوں کی شاعری تم ہو میری ہر سانس میں مہکتی ہو میری ہر سانس میں بسی تم ہو میرے جیون کی ہر خوشی تم سے میرے جیون کی ہر خوشی تم ہو کس لیے کھول دوں میں یہ آنکھیں میری نیندوں میں جاگتی تم ہو کس طرح تم سے دور ہو جاؤں تم حقیقت ہو خواب بھی تم ہو مجھے بس تم سے اتنا کہنا ہے میری جاں ، میری زندگی تم ہو میرے ہونٹوں کی ہر دعا میں تم میرے ہاتھوں میں بھی لکھی تم ہو کوئی پوچھے تو اتنا کہہ دینا میں تمہارا ہوں اور مری تم ہو..! ميري بانسري تم ھو