#اتنے احسان گنوائوں تو گنوا نہ سکوں #ہم نے اس عشق میں کیا کھویا ہے کیا سیکھا ہے #جز ترے اور کو سمجھاؤں تو سمجھ نہ سکوں #عاجزی سیکھی غریبوں کی حمایت سیکھی #یاس و حرمان کے دکھ درد کے معنی سیکھے #زیر دستوں کے مصائب کو سمجھنا سیکھا #سرد آہوں کے رخ زرد کے معنی سیکھے #جب کہیں بیٹھ کر روتے ہیں وہ بیکس جن کے #اشک آنکھوں میں بلکتے ہوئے سو جاتے ہیں #ناتوانوں کے نوالوں پر جھپٹتے ہیں عقاب #بازو تولے ہوئے منڈلاتے ہوئے آتے ہیں #شاہراہوں پر غریبوں کا لہو بہتا ہے #آگ سی سینے میں رہ رہ کے ابلتی ہے نہ پوچھ #اپنے دل پر مجھےقابو ہی نہیں رہتا ہے