Nojoto: Largest Storytelling Platform

میں انتظار میں ہوں کہ کب اس اجنبی کے پیروں کی آہٹ

میں انتظار میں ہوں کہ کب اس اجنبی کے پیروں کی آہٹ میرے دل کی دھڑکن
 پر محسوس ہو اسکے اٹھتے قدم میرے خون کی روانگی میں تیزی لائیں زخمی ،بے رحم،
 خود غرض اور شکستہ اس دل کی آبیاری کرتے کرتے میرے جسم کے خون کا ہر  قطرہ 
زہرہ آلود ہو گیا ۔ بے دلی کا یہ عالم ہے کہ نہ اس جہاں کی خبر نہ اس عالم کی فکر ہے ۔
 تند و تیز ہوا کی گرد جب کبھی میرے دل پر دستک دیتی ہے تو یہ مقفل کواڑ کافی دیر تک
 لرزتا رہتا ہے عجیب ماجرا ہے اس شکستہ در کا اور عجب ضد ہے اسکی اندر سے خود کو 
بند کر کے باہر سے آنے والے کسی اجنبی کے انتظار میں ہے کہ وہ آئے اور کھولے
 اور یہ دل اسکا ہو لے ۔ یہ بھی جانتا ہے کہ اس دور میں کون آئےگااورآکراندرجھانکےگا  تنہائی کا مارا یہ خالی دل شاید اب تو محبت و عقیدت جیسے الفاظ کی حروف تہجی ہی بھول گیا ہے ۔ عزت و تکریم کی تو شاید اسے امید ہی نہیں ہے۔ لیکن دل تو دل ہے حالت یہ ہے کہ نہ زندوں میں شمار ہوتا ہے اور نہ مردوں کی طرح دفن ہے۔ لیکن  یہ دل بے کفن ہے