Nojoto: Largest Storytelling Platform

تنہائی پسند لوگوں کو اپنی تنہائی کسی جائیداد سے کم

تنہائی پسند لوگوں کو اپنی تنہائی کسی جائیداد سے کم نہیں لگتی۔ اپنی اس سلطنت کے وہ اکیلے وارث ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ان کی قائم کردہ حدود توڑ کر ان کے گرد لپٹے بےحسی کے خول کو ہٹانا چاہے تو ایسے لوگ شدت پسندی کی انتہا کر دیتے ہیں۔ بےحسی و لاپرواہی کی انتہا کو پہنچے ہوۓ یہ لوگ اپنی تنہائی میں مخل ہونے والے افراد کے خلاف ہو جاتے ہیں۔ ان کو اپنے قلب و ذہن کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی سے نکالنے میں بھی دیر نہیں لگاتے۔ پھر چاہے آپ جتنی مرضی محبتیں اور شدتیں دکھائیں، ایسے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایسے لوگ آدم بیزار ہوتے ہیں، ایسے لوگوں سے کوئی زیادہ ربط پیدا کرنے کی کوشش کرے تو یہ لوگ خود کو بھی سزا دینے سے باز نہیں آتے۔ اپنی تنہائی اور عزتِ نفس کو کبھی ٹوٹنے نہیں دیتے۔ یہ لوگ کسی کے لیے مر بھی رہے ہوں تو کبھی کسی کے سامنے اپنی اس کمزوری کا اظہار نہیں کریں گے۔ کبھی کبھار خود کو سزا دینے کے لیے ایسے لوگ خود کو اپنے عزیز از جان رشتوں سے بھی دور کر لیتے ہیں۔ اگر کبھی ایسے درویش لوگ نظر آئیں تو ان سے دور ہی رہیے گا۔ خود کو سزا دینے کے لیے یہ آپ کے جذبات و احساسات کو بھی بہت بےرحمی و بےحسی سے کچل دیں گے۔ ان کے بارے میں ایک بات بہت اچھی ہے، وہ یہ کہ ایسے لوگ بےضرر ہوتے ہیں۔ خود کو تو تکلیف دے لیں گے لیکن کبھی کسی دوسرے کے لیے باعثِ آزار نہیں بنیں گے۔ اگر آپ کو کسی ایسے شخص سے محبت ہو تو عین ممکن ہے آپ کو کسی بھی دکھ سے بچانے کے لیے یہ ہمیشہ کے لیے خود کو آپ سے دور کر لیں۔ جہاں جہاں ان کو لگتا ہے کہ ان کی ذات کسی کے لیے باعثِ رنج ہے، یہ اپنی خودی کے زعم میں دوبارہ کبھی وہاں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ 
صفی۔
#SafiaHaroon.

©Safia Haroon. #SafiaHaroon.