کتنی راتوں کی گیلی کالک میں آنکھ اپنی ڈبوں مالک کتنی راتوں کی چپ خلا میں اپنے آواز گم کروں میں اب تو تارے بھی گن چکا ہوں اس پرانے سے چاند کو بھی بڑھتا گھٹتا اٹھتا ڈھلتا کتنی راتوں سے تک رہا ہوں سردیوں کی رات کتنی تاویل ہوتی ہے کیا بتاؤں رات کے سب صفحے دوبارہ الٹ پلٹ کر کہ پڑھ چکا ہوں اب بتا دو اب بتا دو کہ رتجگوں کا حصول کیا ہے بتاؤ میرا قصور کیا ہے #ratjage