Nojoto: Largest Storytelling Platform

آنکھ نے رات جب ایک چاند مکمل دیکھا پھر سمندر کو

آنکھ نے رات جب ایک چاند مکمل  دیکھا
پھر سمندر کو  بھی ہوتے ہوئے پاگل دیکھا

رات پھر دیر تلک کی تیری باتیں خود سے
رات بھر سامنے چہرہ  تیرا  پل  پل دیکھا

آج یادوں کی گھٹا ٹوٹ کے برسی دل پر
آج  ہم  نے بھی برستا  ہوا  بادل   دیکھا

حافظہ چھین لیا  ہم  سے غمِ  دنیا  نے
آج ہم بھول گئے اس کو جسے کل دیکھا

ایک وہ تھی کہ بہت ہنستی تھی بارک          
آج اس کی بھی آنکھوں سے بہتا کاجل دیکھا

عبدالباری ارریاوی

©Abdul bari
  aaj uski bhi aankho se bahta kajal dekha
abdulbari6672

Abdul bari

New Creator

aaj uski bhi aankho se bahta kajal dekha #Shayari

386 Views