Trust me سفر میں دھوپ تو ہو گی جو چل سکو تو چلو سبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلو کسی کے واسطے راہیں کہاں بدلتی ہیں تم اپنے آپ کو خود ہی بدل سکو تو چلو یہاں کسی کو کوئی راستہ نہیں دیتا مجھے گرا کے اگر تم سنبھل سکو تو چلو یہی ہے زندگی کچھ خواب چند امیدیں انہی کھلونوں سے تم بھی بہل سکو تو چلو ہر ایک سفر کو ہے محفوظ راستوں کی تلاش حفاظتوں کی روایت بدل سکو تو چلو #morninglove