اک چاند تنہا کھڑا رہا میرے آسماں سے ذرا پرے میرے ساتھ ساتھ سفر میں تھا میری منزلوں سے ذرا پرے تیری جستجو کے حصار سے، تیرے خواب تیرے خیال سے میں وہ شخص تھا جو کھڑا رہا، تیری چاہتوں سے ذرا پرے کبھی دل کی بات کہی نہ تھی جو کہی تو وہ بھی دبی دبی میرے لفظ پورے تو تھے مگر تیری سماعتوں سے ذرا پرے ©Hassan Raza #urduadab #urdupoetry #urdushayari #urdu #naziakanwalnazi #moonbeauty