Nojoto: Largest Storytelling Platform

چلو اک اور سال گزر گیا کچھ اور کم یہ سفر ہوا پچھ

چلو
اک اور سال گزر گیا 
کچھ اور کم یہ سفر ہوا

پچھلے برس
کچھ خواب میرے پورے ہوئے
کچھ آنکھوں میں ادھورے رہے
کچھ اپنے مجھ سے روٹھ گئے
کچھ ہم سفر نئے ملے
کچھ زخمِ دل بھی سل گئے
حقیقت سے کچھ آشنائی ہوئی

اب کے برس میرے خدا
جستجو بس یہی ہے
چاہے خواب پورے نہ ہوں
مگر آنکھ میں آنسو نہ ہوں
چاہے کوئی خوشی نہ ہو
لیکن بے بسی نہ ہو
تجھ سے مانگتا ہوں آج 
بس اتنی سی دعا!!


خرم خورشید

©Khurram Khurshid #اردوشاعری 
#HappyNewYear2021 
#newyearresolution 

#steps
چلو
اک اور سال گزر گیا 
کچھ اور کم یہ سفر ہوا

پچھلے برس
کچھ خواب میرے پورے ہوئے
کچھ آنکھوں میں ادھورے رہے
کچھ اپنے مجھ سے روٹھ گئے
کچھ ہم سفر نئے ملے
کچھ زخمِ دل بھی سل گئے
حقیقت سے کچھ آشنائی ہوئی

اب کے برس میرے خدا
جستجو بس یہی ہے
چاہے خواب پورے نہ ہوں
مگر آنکھ میں آنسو نہ ہوں
چاہے کوئی خوشی نہ ہو
لیکن بے بسی نہ ہو
تجھ سے مانگتا ہوں آج 
بس اتنی سی دعا!!


خرم خورشید

©Khurram Khurshid #اردوشاعری 
#HappyNewYear2021 
#newyearresolution 

#steps