وطن کی سر زمیں سے عشق و الفت ہم بھی رکھتے ہیں کھٹکتی جو رہے دل میں وہ حسرت ہم بھی رکھتے ہیں ضرورت ہو تو مر مٹنے کی ہمت ہم بھی رکھتے ہیں یہ جرأت یہ شجاعت یہ بسالت ہم بھی رکھتے ہیں