Nojoto: Largest Storytelling Platform

میں نے دکھوں میں بھی سُکون پایا ہے، ایک شخص مجھے ا

میں نے دکھوں میں بھی سُکون پایا ہے،
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

میں نے پلکوں پہ خواب سجا کر
 انہیں اشکوں میں بہایا ہے،
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

گویا کام تو بہت تھے زندگی میں مگر،
 میں نے حسرتوں میں خود کو الجھایا ہے۔
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

جن آنکھوں کو شب دیر تک جاگنے کی عادت نہ تھی ،
 میں نے اُن آنکھوں کو سُوجا کر اسکی یادوں میں جگایا ہے ۔
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

یو ں تو بہت ہی مغرور تھی میں بھی کبھی ،
مگر اسکی محبت میں مجبور ہو کر خود کو اپنی نظروں میں گرایا ہے ۔
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

عائشہ فرحان۔ #urdu#urdupoem#urdupoetry
میں نے دکھوں میں بھی سُکون پایا ہے،
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

میں نے پلکوں پہ خواب سجا کر
 انہیں اشکوں میں بہایا ہے،
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

گویا کام تو بہت تھے زندگی میں مگر،
 میں نے حسرتوں میں خود کو الجھایا ہے۔
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

جن آنکھوں کو شب دیر تک جاگنے کی عادت نہ تھی ،
 میں نے اُن آنکھوں کو سُوجا کر اسکی یادوں میں جگایا ہے ۔
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

یو ں تو بہت ہی مغرور تھی میں بھی کبھی ،
مگر اسکی محبت میں مجبور ہو کر خود کو اپنی نظروں میں گرایا ہے ۔
ایک شخص مجھے ایسے راس آیا ہے ۔

عائشہ فرحان۔ #urdu#urdupoem#urdupoetry