Nojoto: Largest Storytelling Platform

تُو بھی چاہتی ہے, کوئی تجھے بے حد پیار کرے. کھلتی,

تُو بھی چاہتی ہے, کوئی تجھے بے حد پیار کرے.
کھلتی, مہکتی, چاہتوں کا وہ اظہار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے وہ تیری آنکھ سے دیوانا ہو.
خود بھی تڑپے اور تجھے بھی بیقرار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے تیرے ہاتھ سجیں مہندی سے.
چن لے کانٹے راہوں سے بانہیں گلے کا ہار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے جِلا بخشے وہ جیون کو ترے.
راہوں میں بچھ جائے تُو وہ ایسا کوئی وار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, کوئی گائے گیت محبت کا.
خود بھی جھومے جنوں تجھ پے بھی سوار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, کوئی مسیحا بنے جیون کا ترے.
زندگی کی خزاؤں کو بدل دے بہار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, مرضِ عشق تجھ پے برپا ہو.
خود ڈھل جائے دوا میں اور تجھے بیمار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, ہمسفر و ہمنوا بن کر آئے.
گلشن مہکائے دل کا رنگیں جیون کی دیوار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, کوئی دیوانا بنے تیرے لئے.
محبتوں سے دیکھے اور اظھار بار بار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, دعاؤں میں اثر آجائے.
ریاض تیری دعائیں قبول پروردگار کرے.

riazmehmood5498

Riaz Mehmood

New Creator