کافر ہوں سر پھرا ہوں مجھے مار دیجئے میں سوچنے لگا ہوں مجھے مار دیجئے میں پوچھنے لگا ہوں سبب اپنے قتل کا میں حد سے بڑھ گیا ہوں مجھے مار دیجئے معلوم ہے مجھے کہ بڑا جرم ہے یہ کام میں خواب دیکھتا ہوں مجھے مار دیجئے یہ ظلم ہے کہ ظلم کو کہتا ہوں صاف ظلم کیا ظلم کر رہا ہوں مجھے مار دیجئے۔