آنسو ٹھہر گئے مگر درد باقی ہے اے دِل بتا اب تو راضی ہے زندگی رُوٹھ گئی مگر حیات باقی ہے اے محبت بتا اب تو راضی ہے وہ سَرِ راہ پلٹ گیا , میں نے روکا بھی نہیں اے رَسمِ وفا بتا اب تو راضی ہے محبت ختم ہوئی کَسَک اب بھی باقی ہے اے مِعیارِ درد بتا اب تو راضی ہے لوٹ آئی خالی کئی بار دَستَک دے کر اے دَرِ محبت بتا اب تو راضی ہے میں تو کب کی مر گئ مجھ میں وہی باقی ہے اے فنا بتا اب تو راضی ہے ©Qamar Fatima #Baki