اسلام کے اوامر اور نواہی (اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام) نواہی (ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جاییں) اکیسواں ہفتہ نماز پڑھنے کے دوران سلام کرنا درست نہیں ہے صحیح بخاری حدیث نمبر: 3875 ترجمہ: عبداللہ (ر.ع. ) نے بیان کیا کہ (ابتداء اسلام میں) نبی کریم ﷺ نماز پڑھتے ہوتے اور ہم آپ کو سلام کرتے تو آپ نماز ہی میں جواب عنایت فرماتے تھے۔ لیکن جب ہم نجاشی کے ملک حبشہ سے واپس (مدینہ) آئے اور ہم نے (نماز پڑھتے میں) آپ کو سلام کیا تو آپ نے جواب نہیں دیا۔ نماز کے بعد ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم پہلے آپ کو سلام کرتے تھے تو آپ نماز ہی میں جواب عنایت فرمایا کرتے تھے؟ نبی کریم ﷺ نے اس پر فرمایا کہ ہاں نماز میں آدمی کو دوسرا شغل ہوتا ہے۔ #islamtorescue #urduquran #urduhadith