Nojoto: Largest Storytelling Platform
atiyanishat4627
  • 12Stories
  • 139Followers
  • 52Love
    0Views

Atiya Nishat

ؓمیرےآنچل پہ بِکھرے ہیں ............ ہزاروں رنگ چاہت کے کبھی ممتا ... کبھی بہنا ... کبھی بیٹی ... کی صُورت میں

  • Popular
  • Latest
  • Video
18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

خواہش دِیا خودسےبجھا دینا...
ھوا کو اور کیا دینا...
ستارے نوچنے والو...
فلک کو آسرا دینا....
کبھی اس طورسے ھنسنا...
کہ دنیا کو رُلا دینا..
کبھی اس رنگ سے رونا...
کہ خود پہ مسکرا دینا...
میں تیرا برملا مجرم...
مجھے کھل کرسزا دینا..
میں تیرا منفرد ساتھی..
مجھے ھٹ کر جزا دینا..
میرا سَر سب سے اونچا ھے..
مجھے مقتل بھی نیا دینا....
مجھے اچھا لگا محسن....
اُسےپا کر گنوا دینا... #خواہش

#خواہش

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

سزا ایسی ملی مجھ کو ، زخم ایسے لگے دل پہ
چھپاتی تو جگر جاتا ، دِکھاتی تو بکھر جاتی

سامنے منزل تھی ، اور  پیچھے اُس کی آواز
رُکتی تو سفر جاتا ، جو چلتی تو بچھڑ جاتی

منزل کی بھی حسرت تھی ، اور اُس سے محبت بھی
اے دل تُو ھی بتا ، میں اُس وقت کِدھر جاتی؟؟

مُدت کا سفر بھی تھا ، اور برسوں کی شناسائی
رُکتی تو بکھر جاتی ، جو چلتی تو مر جاتی

سزا ایسی ملی مجھ کو ، زخم ایسے لگے دل پہ
چھپاتی تو جگر جاتا ، دِکھاتی تو بکھر جاتی

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

ﺟﺐ ﺩﻝ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﻮ ,
ﭘﺮ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺳﺎﺭﯼ ﺍﺳﮑﯽ ﮨﻮﮞ ,
ﺟﺐ ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﻮﮞ ,
ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺁﺗﯽ ﺍﺳﮑﯽ ﮨﻮ ,
ﺟﺐ ﺣﺪ ﺩﺭﺟﮧ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮ ﺗﻢ ,
ﻭﮦ ﯾﺎﺩ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ,
ﺟﺐ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﯿﻨﺪ ﺳﮯ ﺑﻮﺟﮭﻞ ﮨﻮﮞ ,
ﺗﻢ ﭘﺎﺱ ﺍﺳﮯ ﮨﯽ ﭘﺎﺅ ﺗﻮ ,
ﭘﮭﺮ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﮐﮧ ﻣﺖ ﺩﯾﻨﺎ ,
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺟﺎ ﮐﮯ ﮐﮧ ﺩﯾﻨﺎ ,
ﺍﺱ ﺩﻝ ﮐﻮ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ....!!!!!!!

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

کچھ اس طرح سے مجھ کو ملی داد تشنگی...
میرے قریب______ آکر سمندر سمٹ گیا.....

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

علی سے پوچھو عدالت کسے کہتے ہیں😢
                                  💓
حسین سے پوچھو شہادت کسے کہتے ہیں😢
                                  💓
حسین نے اجازت نہ دی تھی ورنہ👇

عباس بتا دیتے قیامت کسے کہتے ہیں☝☝☝☝  

❤💚💜💙💛💕💖💞💗💓

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

بے اعتبار وقت پہ جھنجھلا کے رو پڑے
 کھو کر کبھی اسے تو کبھی پا کے رو پڑے
 
 خوشیاں ہمارے پاس کہاں مستقل رہیں
 باہر کبھی ہنسے بھی تو گھر آکے رو پڑے
 
 کب تک کسی کے سوگ میں روئیں گے بیٹھ کر
 ہم خود کوکتنی بار یہ سمجھا کے رو پڑے

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

کھلکھلا کہ روتے ہیں.....
زار زار ہنستے ہیں......
اس بستی میں مُجھ جیسے
پاگل بھی تو بستے ہیں.

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

جلنا تو خیر چراغوں کا مقدر ہے ازل سے
یہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں نہ جلے ہیں

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

خوبصورتی کا چہرے اور رنگ سے کیا تعلق؟
میں نے تو خوبصورتی مُسکُراہٹ میں دیکھی ہے ،لہجے کی میٹھاس میں دیکھی ہے ،سکون دینے والے چند الفاظ میں دیکھی ہے ،سسکنے والے دلوں کے قہقہے میں دیکھی ہے ،خلوصِ دل سے ہاتھ تھامنے میں دیکھی ہے، خاموشی سے محبت کرنے والے جذبات میں دیکھی ہے ، غلطی کے بعد معاف کرنے میں دیکھی ہے ، عورت کے صبر میں دیکھی ہے اور مرد کو کرب کے لمحات میں روتے ہوۓ نماز پڑھنے میں دیکھی ہے 😊
حالات اور خیالات بد صورت ہو سکتے ہیں مگر میں نے کبھی کسی انسان کو اپنی زندگی میں بد صورت نہیں پایا ۔خواہ وہ مرد ہو یا عورت ۔۔۔ 🌸

18d9f196e0a34971eec1ff4805559e45

Atiya Nishat

انگلیاں گھماتی ہوں۔
دائرے بناتی ہوں۔
لفظ بنتی رہتی ہوں
میں بھی کتنی پاگل ہوں 
بے سبب اداسی ہے
روح کتنی پیاسی ہے۔
اس عجیب دنیا میں
 پاس ہے نہ رشتوں کا
نام پہ محبت کے
جِی کہ اور کیا کرنا

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile