Nojoto: Largest Storytelling Platform
roohisheikh9843
  • 32Stories
  • 62Followers
  • 189Love
    0Views

Roohi Sheikh

  • Popular
  • Latest
  • Video
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

میں جو بکھرا ہوں ابھی تو کدھر جاوں گا
خاموش دریا ہوں سمندر میں اتر جاوں گا #BoneFire
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

زندگی 
اتنی آسان نہیں جتنی ہم تصور کرتے ہیں 
ہر قدم مشکل ہر قدم پر امتحان 
ہم اپنی خواہشات کہیں دبا دیتے ہیں یہ سوچ کر کہ
 
لوگ کیا کہیں گے 
لوگ کیا دیکھیں گے 
بس لوگوں کو خوش کرنے میں 
یہ زندگی ختم ہو جاتی ہے زندگی 

#backseat

زندگی #backseat

38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

وقت ہمیشہ مجھ سے جیت جاتا تھا اور میں ہر بار بس دیکھتی رہ جاتی تھی ۔کہ کب اس وقت کو میرے لیے وقت ملے گا۔ لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ دیر آئے درست آئے ۔لیکن میرے معاملے میں  میرے "وقت" کے دیر سے آنے میں سب سے پہلی اور آخری رکاوٹ میں خود تھی ۔
لوگ غلطی کرتے ہیں غلطی کو مان لیتے ہیں اور دوبارہ وہ غلطی نہیں کرتے اور میں نے غلطیوں کے بت کدہ بنائے۔

میری لاکھ غلطیوں کے بت کدہ 
تیرے اک اشارے پہ تمام ہوئے 

خدا کے کرم سے میں راہ راست پر لوٹ آئی۔اور ساتھ لوٹا میرا وقت ۔جو شاید میرے راہ راست پر آنے کے انتظار میں تھا۔

میں لمبی مسافت کا ہوں راہگزر
میں اپنی منزل سے بے خبر 
میں نے خاک چھانی در بہ در 
نہ منزل ملی نہ ساے کو شجر


تو مجھے بس اتنا کہنا ہے کہ 
میری سرکار ، میری مانی جان!
بے شک میرے الفاظ ، میری شاعری  بے ڈھنگی اور بے ربط اور ناقص ہو سکتی ہے ۔پر نہ تو میرا پیار ناقص ہے اور نہ ان لفظوں سے جڑے میرے جذبات ۔
میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور پیار کا یہ مرض تمہارےبقول بڑھ گیا ہے ۔اور وقت کے ساتھ بڑھتا جائے گا۔خدا تمہارے میرے اس پیار سے حاسدوں کو بے خبر اور دور رکھے ۔ #InspireThroughWriting
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

میں جب بھی ڈگمگایا وفا کے راستوں میں 
تو نے ہاتھ بڑھا کر تھام لیا 
میں پھر رہا تھا گلی گلی 
پگ پگ ٹھوکریں کھاتے ہوئے 
اجالوں کی تلاش میں 
منزل سے بے خبر 
اندھیروں کی بسات میں 
تو نے ہاتھ بڑھا کر تھام لیا 
مجھے خود سے واقف کرا دیا
میں اب جو ڈوبا بھی تو
تیری ذات میں ذوبوں گا
تیری بات پر جوموں گا
سنو۔۔۔۔! 
یہ جو تمہیں مجھ سے محبت ہے 
میرے خدا کی عنایت ہے 
میں تو ٹکڑوں ٹکڑوں میں بٹا ہوا تھا 
ذات اپنی ہی میں الجھا ہوا تھا 
تو نے ہاتھ بڑھا کر تھام لیا 
میری منزل کو نام دیا 
میری چاہت کا انعام دیا
سنو سنو !
مجھے بس اتنا کہنا ہے 
میری شاعری بے شک بے ربط ہے پر مجھے عشق ہے تم سے تیری ذات سے تیری ہر بات سے۔
میرے لفظوں کا بے ڈھنگ ہونا میری شاعری کا ناقص ہونا ہو سکتی ہے پر نہ تو میرا پیار ناقص ہے نہ ان لفظوں سے جڑے میرے جذبات ۔
#روحی شیخ #CupOfHappiness
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

2K family 
thank you All for supporting 
keep supporting #HappyBirthdayDhoni
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

you know who are you??
you are my favourite truth that i want to face in my whole life. #HopeMessage
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

1000 followers 
thank you #opensky
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

when they needs you the most show care for them. not after their death. because 
that one deadly person becomes the most important to everyone after his death.
its time to tell your friends that you are here for them in all the circumstances he or she is facing now. just do it 
before it's too late. #pain
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

غوث اعظم شاہ جیلاں 
منجدھار میں نییا ہے
صدقہ مولا آو میری لاج نبھا جائو 
برباد مجھے کر دےطوفاں کا ارادہ ہے
 کشتی میری ڈوبونے کو ہر موج آمادہ ہے
مجبور بہت ہوں میں ایسے میں تم آ جاو
صدقہ مولا آومیری لاج نبھا جائو
میں بھی رحم کے قابل ہوں دکھ درد کا مارا ہوں
فریاد سکوں امداد کرو آخر میں تمہارا ہوں
کرو نظر کرم میراں میرے کام بنا جاو 
صدقہ مولا علی آو میری لاج نبھا جاو
دنیا میں بتا دیجو اور کون ہمارا ہے
اب راہ خدا سن لیجو صدا میں نے تم کو پکارا ہے
حسنین کے جانی ہو میری بگڑی بنا جاو صدقہ مولا علی آو میری لاج نبھا جاو
خاکی پر شاہ جیلاں رحمت کی نظر کر دو 
سانس رکنے لگا آیا وقت نزاع میراں کو خبر کر دو
بخشش میری ہو جائے صورت تو دکھا جاو
صدقہ مولا علی آو میری لاج نبھا جاو
غوث اعظم شاہ جیلاں 
منجدھار میں نییا ہے
صدقہ مولا آو میری لاج نبھا جائو 
برباد مجھے کر دےطوفاں کا ارادہ ہے
 کشتی میری ڈوبونے کو ہر موج آمادہ ہے #Bestfriendsday
38bb23d162f5ef4bd719b2c1fdd909bf

Roohi Sheikh

حرف بہ حرف

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile