Nojoto: Largest Storytelling Platform
aamirmubarik6385
  • 94Stories
  • 23Followers
  • 1.1KLove
    339Views

Aamir Mubarik

🖋️ Amateur writer 🏘️Kashmir

YourQuote.in/aamirmubarik7

  • Popular
  • Latest
  • Video
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

اور ہے

رہے گی روشنی جس کی تا ابد وہ مہر و ماہ اور ہے 
فضا میں رہنی ہے  مہک جس کی  وہ گلستان اور ہے
لازم ہے کہ تجھے کسی اور رہبر کی کرنی ہے تلاش
منزل تک جو لے جائے گا تجھے اے ناداں وہ کارواں اور ہے
ہے سایہ فگن جو تجھ پر نہیں ہے اس کی کوئی ضمانت 
اوڑھے گا جو صبر کی قبا اہل دین پر وہ سائبان اور ہے
دنیا کے بادشاہوں سے کوئی آس رکھنا ہے فضول 
تیری کشتی کو پار لگائے گا  جو  وہ مہرباں اور ہے
یہاں کے سبھی فلسفے اور آئین ہے  رائگاں عامر
 سدھر جائیں گے دونوں جہاں جس سے وہ داستان اور ہے

عامر

©Aamir Mubarik #Red
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

تیرے حسن پہ سوچا تھا اک داستان لکھوں
تیری جیل سی آنکھوں کو میں کہکشاں لکھوں
کھل اٹھتے ہیں جس کے سایے میں لالہ و گل
کچھ عجب نہیں تیری صحبت کو اگر گلستان لکھوں

عامر

©Aamir Mubarik
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

جن کی تدریس سے ہوتی ہے چمن میں رعنائی
وہ اساتذہ ہی ہے جو ہوتے ہیں قوموں کی بینائی
ملتا ہے دنیا کی ہر مشکل کا حل جن کے پاس
وہ اساتذہ ہی ہے جو ہوتے ہیں مرکزے دانائی
بوتے ہیں جو بیچ عقل و فہم کے شاگردوں کے دلوں میں 
وہ اساتذہ ہی ہے جو پیدا کرتے ہیں خیالات میں گہرائی 
ہر پیشہ ہے معتبر لیکن یہ ہے یگانہ ہر رنگ میں 
کوئی نہیں مسل  اسکا کہ ہے اس میں حسنِ یکتائی 
نصیبوں سے ملتا ہے یہ منصب کوئی کھیل نہیں ہے یہ عامر 
ہے اس کی تاک  میں بیٹھے تجھ جیسے کتنے ہی تمنائی 

عامر

©Aamir Mubarik #teachersdayspecial

#Journey
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

سر کٹایا لیکن باطل کے سامنے  سر نہ جھکایا تم نے
ہوتی ہے ایمان کی حرارت کیا اے ابن مرتضیٰ یہ سکھایا تم نے
اے سیدہ زینب تیری شجاعت کو بیان کروں میں کیسے
کربلا میں اپنی اولاد عون و محمد کی جان کا جو صدقہ لٹایا تم نے
دشمن بھلے ہی طاقت میں  تم سے ہو بڑا، سودا ایمان کا ہرگز نہ تم کرنا
مقتل میں جام شہادت پی کر اے عباس علمدار یہ سکھایا ہے تم نے 
تیری جرات و شہسواری دیکھ کر گھبرا گیا لشکر یزید 
اے حسن کے لال شہزادہ قاسم ایسا فریضہ نبھایا ہے تم نے
 دشت بلا  میں تم نے جو اپنی جان کی قربانی دی 
  ہے تم پر کروڑوں سلام اے اہل بیت کہ دین اسلام کو بچایا ہے تم نے

عامر

©Aamir Mubarik #Dark
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

آو پھر انھیں یادوں کے منظر ڈھونڈنے چلے ہم
 تھی زندگی جن سے حسین وہ ہمسفر ڈھونڈنے چلے ہم
 منزل کی   کوئی فکر تھی نہ راستوں کا تھا ڈر کوئی 
بننے تھے جن میں خواب کئی وہ شام و سحر ڈھونڈنے چلے ہم
سکھایا ہے ہم کو جنہوں نے اصل معنی زندگی گا
وہ نایاب موتیوں سے رہبر ڈھونڈنے چلے ہم 
کھل اٹھتا تھا جن کو دیکھ کر اپنے  دل کا گلشن 
  میسر نہ ہوئی جو برسوں سے وہ الفت کی نظر ڈھونڈنے چلے ہم
زندگی جن کے ساتھ محسوس ہوتی تھی تجھے ہر گھڑی عامر
 چلو وہ انمول خواہشوں کے گھر ڈھونڈنے چلے ہم

عامر

©Aamir Mubarik #friends
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

وقت اسلوب وفا بھی ہے 
وقت غافل کے لیے  صدا بھی ہے
وقت امن و ایماں کی ہے سوغات 
وقت حنین و کربلا بھی ہے 
مدتوں کرنا پڑے اگر انتظار کسی کا
وقت کا ہر پہر پھر اک سزا بھی ہے
وقت اک نیے کل کی ہے بنیاد 
وقت پرانی یادوں کا راستہ بھی ہے 
وقت کی قدر کرنا سیکھ  عامر 
وقت آغوشِ فنا بھی ہے 


عامر

©Aamir Mubarik
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

خوابوں کا اک گلدستہ سجایے رکھا ہے سرہانے
بہت ستایا ہے یادوں نے تیری اے دوست پرانے
کبھی جو زندگی کی الجھنے بڑ جایا کرتی ہیں 
کسی کونے سے تیری باتیں مجھے آتی ہیں ہنسانے
تجھے یاد ہے جب ہم آزاد بے فکر پرندے ہوا کرتے تھے 
اب تو فکروں میں قید ہوئے، ہوگئے ہیں جیسے زمانے
تو ملنے جو آیے گا تو تجھ سے کرنی ہے باتیں بہت 
لکھیں ہیں جو اشکوں سے سارے قصے بھی ہے سنانے 
منزل کی طلاش میں بٹھک سا گیا ہے  جیسے عامر 
تو اک بار پھر سے آجا اے دوست مجھے راہ دکھانے 

عامر مبارک

©Aamir Mubarik #bestfrnds
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

تیرے سایے میں ہی کتنا ہے قرار ماں
کہیں نہ ملا جتنا تم نے دیا پیار ماں
صدقے میں جاوں تیری ہر بات پر
شفقت جو بسی ہے ہر لفظ میں بے شمار ماں
تم پاس ہوتے ہو تو اک الگ سا سکوں ہے ملتا 
بھول جاتا ہوں زندگی کے دکھ درد اور آزار ماں
تو میری پہلے محبت اور میرے دل کا قرار ہو 
ہے تجھی پر میرا دل و جان نثار ماں 
ہے دعا میری خدا عمر دراز عطا فرمائے تجھے 
ایمان کی بھی دولت  ملے تجھے بے شمار ماں

عامر

©Aamir Mubarik Maa

#fullmoon
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

محبت و ایثار کا پیغام لے کر
رب کی رضا کا یہ انعام لے کر
ہے آئی عید الاضحٰی پھر اک بار 
ہواؤں میں خشبو گل اندام لے کر

عامر

©Aamir Mubarik
40ac2309ab50169d48f30223ac7f4f22

Aamir Mubarik

بخش دے تو مولا  تیرا ہی آسرا ہے
بے-بس یہ تیرا بندہ گناہوں میں مبتلا ہے
یوں تو بنا ہے پھرتا نیکوکار ہر جگہ سے 
ہے معلوم تجھے ہی جو کچھ بھی چھپا ہوا ہے
تیرے ہی در پے آ کے سجدے میں سر جھکا کے
ٹوٹ کے سو ٹکڑوں میں یہ بکھرا پڑا ہے
ہے اداسیوں نے گھیرا، ہر سمت ہے آندھیرا 
دور کر دے تو مولا زندگی کا جو بھی تلخ ذائقہ ہے
امید کا ہے دامن در پے تیرے عامر کھولے بیٹھا 
منظور کر دے اے ربﷻاسکی جو بھی التجا ہے
عامر

©Aamir Mubarik #fullmoon
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile