Nojoto: Largest Storytelling Platform
arshadmushtaqnad3938
  • 124Stories
  • 8Followers
  • 1.0KLove
    421Views

Arshad Mushtaq Nadwi

  • Popular
  • Latest
  • Video
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

White 
اس وقت ملک میں شرک کے اظہار کا ماحول ہے ، شرک اپنے غلبہ کا اعلان کر رہا ہے ، یقینا یہ وقت اہل ایمان کی آزمائش کا ہے ، ان حالات میں تجارت ، سیاست اور سرکاری ملازمت سے جڑے لوگوں سے عرض کرنا ہے کہ تجارت میں نقصان ہوتا ہے تو ہو ، سیاست ختم ہوتی ہے تو ہو جائے ، ملازمت جاتی ہے تو جائے ، لیکن کسی قیمت پر شرک کے غلبہ و اظہار کے جشن میں کسی طرح کی شرکت نہیں کرنا ہے ، کامیابی و سرخروئی ان ہی کے لیے ہے جو عقیدہ پر استقامت کے ساتھ جمے رہیں گے ، یوں بھی قرآن کا مطالبہ ہے ولا تموتن الا و انتم مسلمون ..... یاد رکھیے اگراس وقت جھک گئے اور بے جا رواداری دکھائی یا کسی وجہ سے ڈر کے شرکت کی تو نہ صرف عقیدہ برباد ہو گا بلکہ اس ملک میں آپ کا مستقبل اور تشخص ختم ہو جائے گا ، ان سے صاف کہیے لکم دینکم و لی دین ۔ اگر آپ جم گئے تو یقین رکھیے آپ کی اسی استقامت سے توحید کی پو پھوٹے گی اور شرک کے اڈوں کو توحید کے نور سے منور کر دے گی ۔
شب گریزاں ہو گی آخر جلوہ خورشید سے
یہ چمن معمور ہو گا نغمہ توحید سے

ط۔ ایوبی

©Arshad Mushtaq Nadwi #GoodMorning  Islam
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

ڈلیٹ کرتے رہیے اپنی زندگی سے
•کچھ تلخ لہجوں کو
•کچھ غلط باتوں کو 
•کچھ  یادوں کو
•کچھ نامناسب رویوں کو
ورنہ آپ ھینگ ہو جائیں گے
	ارشد ندوی

©Arshad Mushtaq Nadwi  motivational thoughts images

motivational thoughts images #Motivational

4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

यह बात विचार करने योग्य है कि जिन लोगों ने दुनियावी शिक्षा प्राप्त करने में अपनी पूरी जिंदगी बिता दी, लेकिन अल्लाह के धर्म को समझने के लिए मूलभूत अरबी भाषा भी नहीं सीख सके, वे अल्लाह के समक्ष क्या जवाब देंगे? हम दुनियावी शिक्षा प्राप्त करने के लिए 20 साल तक लगा देते हैं और धन कमाने के लिए हर प्रकार की विदेशी भाषा सीखने के लिए हमेशा तैयार रहते हैं, लेकिन अल्लाह के पवित्र कलाम को समझने के लिए अरबी भाषा सीखने की कोशिश तक नहीं करते, तो इसका सीधा अर्थ यह है कि हमारी नजर में अल्लाह के कलाम की कोई कद्र नहीं है। अपने इस व्यवहार से हम कुरआन (قرآن) की तौहीन / अपमान के दोषी हो रहे हैं, जो बहुत बड़ा अपराध है।

©Arshad Mushtaq Nadwi #sad_quotes
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

رحم و کرم کی بھیک پہ اپنی عمر گنوانے والے ہم
مظلوموں کی اخلاقی تنظیم اٹھانے والا وہ
بازاروں میں فن پاروں کو بیچ کے کھانے والے ہم
فن کاروں کو فن کی عظمت یاد دلانے والا وہ
دنیاوی اغراض پہ دیں کی بھینٹ چڑھانے والے ہم
دنیا کے ہر لالچ کو ٹھوکر سے اڑانے والا وہ
پیٹھ میں خود اپنے بھائی کی خنجر گھونپنے والے ہم
قاتل پر کردار کی گہری چھاپ بٹھانے والا وہ
فرقہ فرقہ مسلک مسلک میں بٹ جانے والے ہم
واعتصموا بحبل اللہ کا درس سنانے والا وہ
اپنے قلم کی قوّت کو تُو اس پہ لٹانے والا عزیزؔ
لفظوں کے ہر پیکر کی تاثیر بڑھانے والا وہ

ﷺ
																							 شاعر :عزیز بلگامی

©Arshad Mushtaq Nadwi #love_shayari
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

اہلِ ستم کے پتھر کھا کر گل برسانے والا وہ
اور دعائے خیر کے خاطر ہاتھ اٹھانے والا وہ
اس سے نسبتِ خاص کاہر دم ڈھونگ رچانے والے ہم
اور عمل کے میداں میں ہم سب کو بلانے والا وہ
کفر زدہ ماحول میں لمبی تان کے سونے والے ہم
کفر زدہ ماحول میں اک پل چین نہ پانے والا وہ
ذکر و عبادت ہی کو پورا دین سمجھنے والے ہم
باطل سے ٹکرا جانے کو دین بتانے والا وہ
ﷺ

©Arshad Mushtaq Nadwi #love_shayari
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

سلام اس پر کہ جس نے زندگی کا راز سمجھایا
سلام اس پر کہ جو خود بدر کے میدان میں آیا

سلام اس پر کہ جس کا نام لیکر اس کے شیدائی
الٹ دیتے ہیں تخت قیصریت، اوج دارائی

سلام اس پر کہ جس کے نام لیوا ہر زمانے میں
بڑھادیتے ہیں ٹکڑا، سرفروشی کے فسانے میں

سلام اس ذات پر، جس کے پریشاں حال دیوانے
سناسکتے ہیں اب بھی خالد و حیدر کے افسانے

درود اس پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی
درود اس پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی

درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاک بازوں میں
درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں

درود اس پر، جسے شمع شبستان ازل کہئے
درود اس ذات پر، فخرِ بنی آدم جسے کہئے​
​
​

©Arshad Mushtaq Nadwi #love_shayari
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا

سلام اس پر جو سچائی کی خاطر دکھ اٹھاتا تھا
سلام اس پر، جو بھوکا رہ کے اوروں کو کھلاتا تھا

سلام اس پر، جو امت کے لئے راتوں کو روتا تھا
سلام اس پر، جو فرش خاک پر جاڑے میں سوتا تھا

سلام اس پر جو دنیا کے لئے رحمت ہی رحمت ہے
سلام اس پر کہ جس کی ذات فخر آدمیت ہے

سلام اس پر کہ جس نے جھولیاں بھردیں فقیروں کی
سلام اس پر کہ مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی

سلام اس پر کہ جس کی چاند تاروں نے گواہ دی
سلام اس پر کہ جس کی سنگ پاروں نے گواہی دی

سلام اس پر، شکستیں جس نے دیں باطل کی فوجوں کو
سلام اس پر کہ جس کی سنگ پاروں نے گواہی دی



​
​

©Arshad Mushtaq Nadwi #love_shayari
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہے سارے صحائف میں
سلام اس پر، ہوا مجروح جو بازار طائف میں

سلام اس پر، وطن کے لوگ جس کو تنگ کرتے تھے
سلام اس پر کہ گھر والے بھی جس سے جنگ کرتے تھے

سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا

©Arshad Mushtaq Nadwi #love_shayari
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی
سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی

سلام اس پرکہ اسرار محبت جس نے سکھلائے
سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے

سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں

سلام اس پر کہ دشمن کو حیات جاوداں دے دی
سلام اس پر، ابو سفیان کو جس نے اماں دے دی

©Arshad Mushtaq Nadwi #Sad_Status
4c2442832dfded19d461908ddef88820

Arshad Mushtaq Nadwi

عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کو نماز کی حالت میں اس لیے شہید کیا گیا تھا کہ کسی ماں نے ایسا مرد جنا ہی نہیں تھا جو سامنے آ کر مقابلہ کرتا۔
کون عمر؟
وہ عمر جن کے بارے میں میرے 
آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : لو کان بعدی نبی لکان  عمر 
اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطابؓ ہوتا 

مدینہ کی چٹائی پہ بیٹھ کر جو قیصر و کسری کی بادشاہت کی دھجیاں اڑا دے 
اس عمر بن خطابؓ پہ لاکھوں سلام

17 پیوند لگی قمیض پہننے والے 22 لاکھ مربع میل کے حکمران امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم کی عظمت کو سلام!!

حضرت عمر فاروقؓ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد ہیں۔

مرادِ رسولﷺ‎ فاتح بیت المقدس شہادت کا رتبہ پانے والے امیر المؤمنین عمر بن خطابؓ پر لاکھوں سلام!!!
																													ارشد مشتاق

©Arshad Mushtaq Nadwi #sad_shayari
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile