Nojoto: Largest Storytelling Platform
ahmadraza7969
  • 7Stories
  • 5Followers
  • 23Love
    0Views

MR MüGhäL

I am cute boy

  • Popular
  • Latest
  • Video
752ab8b0094634be17bacb498c982bc1

MR MüGhäL

اداس لوگوں کی بستیوں میں 
وہ تتلیوں کی تلاش کرتی 
وہ ایک لڑکی
وہ عام چہرہ
وہ کالی آنکھیں 
وہ کرتی رہتی ہزار باتیں 
مزاج سادہ
وہ دل کی اچھی
وہ ایک لڑکی
وہ محبتوں کا نصاب جانے
وہ جانتی ہے عہد نبھانے 
وہ اچھی دوست 
وہ ایک لڑکی
وہ جھوٹے لوگوں کو سچا سمجھے 
وہ ساری دنیا کو اچھا سمجھے 
وہ کتنی سادہ 
وہ کتنی پگلی
وہ ایک لڑکی !!!

©MR MüGhäL #thought
752ab8b0094634be17bacb498c982bc1

MR MüGhäL

حال سے واقف ہونے لگا ہے اپنا بھی ، بیگانہ بھی 
اب تو زباں پر آ کے رہے گا تیرا مرا افسانہ بھی 

کہہ تو رہے ہو جوش میں  آ کر ضدی بھی ، دیوانہ بھی 
مَیں ہُوں وہی جو تم پہ فدا تھا، تم نے مجھے پہچانا بھی ؟

شاید کوئی ایسا ویسا سِحر کیا ہے ساقی نے 
چکّر میں ہیں ساغر ومینا ، گردش میں میخانہ بھی 

آنے کا وعدہ تو کیا تھا شاید تم کو یاد نہیں 
قَول کی سچائی تو یہی ہے کہنا بھی اور آنا بھی 

بزم کی باتیں کس کو سُنائیں کون سُنے گا ، کیا کہیے 
لرزاں لرزاں شمع کی لَو ہے شُعلہ بہ جاں پروانہ بھی 

خیر ہو یارب ! بادہ کشی سے کس نے توبہ کر لی ہے 
خُم حیرت میں ، مِینا چُپ ہے، گم صُم ہے پیمانہ بھی 

تیری آمد فصلِ بہاراں ، تیرا جانا دَورِ خزاں 
دل کی ہستی بھی ہے تماشا ،گلشن بھی ، ویرانہ بھی 

قہروغضب کی موج وہ اُٹھّی،ساقی !تیری آنکھوں میں 
دل ڈُوبا تو ہاتھ سے اپنے چُھوٹ گیا پیمانہ بھی 

میری توبہ رنگ یہ لائی سارا زمانہ حیراں ہے
شیشہ ٹُوٹا ، ساغر اُلٹا ، بند ہُوا میخانہ بھی 

وہ ہیں نصؔیر اِس شان سے بیٹھے ناز و ادا کی مَسنَد پر
اُن کی صورت دیکھ رہا ہے اپنا بھی ، بیگانہ بھی 

دستِ نظر سے لیا گیا کلام 📙
حضور پپر سید نصیرالدین نصیر گیلانیؒ

©MR MüGhäL #Walk
752ab8b0094634be17bacb498c982bc1

MR MüGhäL

اللہ رے کیا بارگہِ غوثِ جلیؓ ہے
گردن کو جُھکاۓ ہوۓ ایک ایک ولی ہے

وہ ذات گُلستانِ رسالتؐ کی کلی ہے
نَورُستہ گُلِ گُلشنِ زہراؑ و علیؑ ہے

اولادِ حسنؑ ، آلِ حسینؑ ابنِ علیؑ ہے
بیشک شہِؓ بغداد ، ولی ابنِ ولی ہے

سب اُن کی عنایت ہے ، خفی ہے کہ جلی ہے
ہر رسمِ کرم اُن کے گھرانے سے چلی ہے

جس دل پہ نظر اُن کی ہو ، وہ روشن و بینا
اُن کو جو پسند آۓ ، وہی بات بَھلی ہے

ہوں نقشِ قدم جس پہ نبیؐ اور علیؑ کے
اُس در پہ کسی کی نہ چلے گی ، نہ چلی ہے

اک سلسلۂ نُور ہے ہر سانس کا رشتہ
ایمان مِرا حُبِّ نبی ، مہرِ علیؑ ہے

اُس ذات سے شاہی کے قرینے کوئی سیکھے
وہ ذات کہ جو فقر کے سانچے میں ڈھلی ہے

مجھ کو بھی محبّت ہے بہت ، بادِ صبا سے
کیوں کر نہ ہو آخر ترے کُوچے سے چلی ہے

مُشکل ہوئی آسان ، لیا نام جو اُن کا
یُورش غم و آفت کی مِرے سَر سے ٹلی ہے

محشر میں وہی غازۂ انوار بنے گی
مٹّی تِرے کُوچے کی جو چہرے پہ مَلی ہے

ہر گام پہ سجدے کی تمنّا ہے جبیں کو
یہ کس کا درِ ناز ہے ؟ یہ کس کی گلی ہے؟

جو نُور ہے بغداد کی گلیوں کا اُجالا
ہر ایک کرن اُس کی مدنیے 
 اَزَلی ہے۔

پیشکش نصیروی سوشل میڈیا

©MR MüGhäL #Walk
752ab8b0094634be17bacb498c982bc1

MR MüGhäL

وہ مجھے چھوڑنے کا سوچ رہا تھا
اور لوگ مجھے اپنانے کیلئے مَنّتیں مانگ رہے

©MR MüGhäL #Walk
752ab8b0094634be17bacb498c982bc1

MR MüGhäL

Ghandum ki katai

Ghandum ki katai #Knowledge

752ab8b0094634be17bacb498c982bc1

MR MüGhäL

ڈرو ان بد دعاؤں سے جو بول کر نہیں دی جاتی🖤✨

©Ahmad Raza #Ocean
752ab8b0094634be17bacb498c982bc1

MR MüGhäL


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile