Nojoto: Largest Storytelling Platform
rafiullahkhan7754
  • 13Stories
  • 14Followers
  • 130Love
    320Views

Rafiullah Khan

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

❤️ WiTh My SwEeTo my HeArT  ArYAnO...💢

©Rafiullah Khan #ArYAAnO.com
83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

بیوی کے انتقال کے بعد اُس کی بہن سے نکاح جائز ہے ؟

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: میرا نکاح کچھ سال پہلے چچا کی لڑکی سے ہوا، کچھ عرصے بعد رضائے الٰہی سے میری بیوی کا انتقال ہوگیا ۔اب وہی چچا اپنی دوسری بیٹی سے میرا نکاح کرنا چاہتا ہے۔ کیا میں مرنے والی بیوی کی بہن سے نکاح کرسکتا ہوں ؟(محمد ارشاد ،وہاڑی )

جواب: جی ہاں! آپ کی بیوی کے انتقال کے بعد اُس کی حقیقی بہن سے آپ کا نکاح ہوسکتا ہے۔ دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا یا اپنی بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں جب تک وہ عدت میں ہے ،اُس کی بہن سے نکاح نہیں ہوسکتا۔

اللہ جلّ شانہٗ نے محرماتِ نکاح کے تفصیلی احکام میں ارشاد فرمایا : ترجمہ:’’ اور کسی شخص کا (بیک وقت) اپنے نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرنا بھی حرام ہے ،(سورۃ النساء:23)‘‘۔ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے دے، تو جب تک وہ عدت میں ہے ،اُس کی حقیقی بہن سے نکاح نہیں کرسکتا ، علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں : ترجمہ:’’ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح کرنا ،ایک بہن (مُطلّقہ بیوی)کی عدت میں اُس کی دوسری بہن سے نکاح کرنا ،کسی عورت سے (اس کی)عدت میں نکاح کرنا اور چوتھی بیوی کی عدت میں پانچویں سے نکاح کرنا (نکاحِ فاسد ہے )‘‘۔)ردالمحتار علیٰ الدرالمختار، جلد4،ص:202، بیروت)۔

©Rafiullah Khan #sawal.com
83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

ماہ اپریل کن دو ستاروں کیلئے بدقسمت ثابت 
ہو گا 
اگر ہم مجموعی طور پر بات کریں تو اپریل کا مہینہ اجرام فلکیات کے ماہرین کے مطابق  زیادہ تر ستاروں کے لیے سال کے بہترین مہینوں میں سے ایک ہے، لیکن دو ستارے ایسے ہیں جن کے لیے رواں ماہ کسی چیلنج سے کم ثابت نہیں ہوگا۔

ماہرین نے بارہ میں سے دو ستاروں کو تنبیہہ کی ہے کہ ان کے لیے اس مہینے میں متعدد ایسی چیزیں ہوسکتی ہیں جو ان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوں گی۔

برج ثور: (Taurus) April 21 - May 2
ان افراد کے لیے اپریل خوش قسمت لیکن انتہائی بدقسمت مہینہ ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں

2023 میں کس ستارے کیلئے کونسا 'رنگ' خوش قسمت ثابت ہوگا؟
2023 کن’3 ستاروں‘ کے لیے خوش قسمت سال ثابت ہوگا؟

یعنی ان کے کئی اٹکے ہوئے کام مکمل ہوسکتے ہیں جو انہیں خوشی دیں گے، لیکن آثار یہ بھی ہیں کہ یہ ماہ ان کے لیے بہت بدقسمت رہے گا۔
یہ لوگ محسوس کریں گے کہ اس سال ان کی پیشہ ورانہ زندگی دوبارہ پٹری پر آ رہی ہے، لیکن یہ جھٹکوں کے بغیر نہیں ہو گا۔

برج سنبلہ: (Virgo)August 23 - September 22
علم نجوم کے ماہرین کے مطابق،  برج سنبلہ کے افراد کے لیے 2023 یعنی رواں برس  تین انتہائی بدقسمت مہینے ثابت ہوسکتے ہیں، جن میں فروری، اپریل اور اکتوبر شامل ہیں۔
ان افراد کو اپریل میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ کے اپنے قریبی لوگوں سے تعلقات اچھے نظر نہیں آتے ہیں کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنے پیاروں کی دیکھ بھال کرنا نظرانداز کر دیا ہے یا بھول گئے ہیں۔

لہٰذا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، ان افراد کو اپنے اندر فوری تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔

©Rafiullah Khan #monthAfrilfool
83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

ایک لڑکی نے رنگ گورا کرنےوالی کریم خریدی😁
ایک ہفتے بعد کسی شادی میں گئی
پاس بیٹھی عورت نے پوچھا بیٹی کیا استعمال کرتی ہو جو اتنی خوبصورت ہو😍
 *لڑکی:* زیادہ نہیں بس پانچ وقت کی فرض نماز پڑھتی ہوں🤪
عورت نے کہا ''بیٹی نفل بھی پڑھا کرور تاکہ پاؤں اور گردن بھی سفید ہو جائے۔''🤣🤣🤣

©Rafiullah Khan #Jook....
83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

تکبیراتِ انتقالات چھوٹ جائیں، تب بھی نماز ادا  ہو جائے گی 

شرعی مسائل کا حل 

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: امام نے رکوع سے اٹھتے ہوئے ’’سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ‘‘ کی بجائے ’’اَللہُ اَکْبَرْ‘‘ کہہ دیا ،اس صورت میں نماز ہوجائے گی؟ (محمد عمران )

جواب: اگر امام غلطی سے رکوع سے سر اٹھا تے وقت ’’سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ‘‘ کہنے کے بجائے ’’اَللہُ اَکْبَرْ‘‘ کہہ دے یا کچھ بھی نہ کہے تو نماز ادا ہوجائے گی اور سجدۂ سہو بھی لازم نہیں ہوگا ،کیوں کہ تکبیراتِ انتقال نماز میں سنت ہے، سجدۂ سہو کسی واجب کے چھوٹنے یا رکن یا واجب کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں واجب ہوتا ہے، تکبیراتِ انتقالات کے ترک کی صورت میں مقتدی کو لقمہ دینے کی بھی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ ایسی غلطی نہیں ہے، جس سے نماز فاسد ہو یا سجدہ ٔ سہو لازم ہو۔

علامہ نظام الدین ؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ پہلی رکعت میں تَعوُّذ تسمیہ ، ثناء اور (تمام رکعات میں) تکبیراتِ انتقالات (سہواً) چھوٹ جانے سے سجدۂ سہو لازم نہیں ہوتا ،(فتاویٰ عالمگیری ،جلد1،ص: 126) ‘‘ ۔ ایک رُکن سے دوسرے رُکن کی طرف منتقل ہوتے یا واپس لوٹتے وقت جو تکبیرات کہی جاتی ہیں، وہ تکبیرات انتقال کہلاتی ہیں، رکوع سے اٹھتے وقت تسمیع (یعنی سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمدْ) کا بھی یہی حکم ہے۔

©Rafiullah Khan #about namaz
83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

*🔮اپریل فُول؟🔮* 
مُعَاشَرے میں پائی جانے والی برائیوں میں ایک ناسُور اپریل فُول (April fool  بھی ہے جسے یکم اپریل کو رسم کے طور پر منایا جاتا ہے، نادان لوگ اس دن پریشان کر دینے والی جھوٹی خبر سُنا کر، مختلف انداز سے دھوکا دے کر اپنے ہی اسلامی بھائیوں کو فُول (Fool یعنی بے وقوف) بنا کر خوش ہوتے ہیں، مثلاً کسی کو یہ خبر دی جاتی ہے کہ 
٭آپ کا جَوان بیٹا فلاں جگہ ایکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہے اور اسے فلاں اَسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے 
٭آپ کا فلاں رشتہ دار انتقال کرگیا ہے 
٭آپ کی دکان میں آگ لگ گئی ہے
٭آپ کی دکان میں چوری ہوگئی ہے
٭آپ کے پلاٹ پر قبضہ ہوگیا ہے 
٭آپ کی گاڑی چوری ہوگئی ہے 
٭آپ کے بیٹے کو تاوان کے لئے اغوا کرلیا گیا وغیرہ۔ 
پھر حقیقت کھلنے پر”اپریل فُول، اپریل فُول“ کہہ کر اس کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔ جو جتنی صفائی اور چالاکی سے دوسرے کو بے وقوف بنائے وہ خود کو اُتنا ہی عقل مند سمجھتا ہے مگر اس فُول کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ کتنی بڑی بُھول کر چکا ہے۔

 *آپ کا مذاق اور دوسرے کی جان پر بن سکتی ہے* تو خدارا ان فضول رسومات سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بچنے کی تلقین کریں 

 *میرے آقا مدنی ﷺ  مذاق میں بھی ڈرانے سے روکا:* 
حضرتِ سیِّدُناابنِ ابی لیلیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان کا بیان ہے کہ وہ حضرات رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ سفر میں تھے، اس دوران ان میں سے ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سو گئے تو ایک دوسرے صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اُن کے پاس رکھی اپنی ایک رسی لینے گئے، جس سے وہ گھبرا گئے (یعنی اس سونے والے کے پاس رسی تھی یا اس جانے والے کے پاس تھی اس نے یہ رسی سانپ کی طرح اس پر ڈالی وہ سونے والے اسے سانپ سمجھ کر ڈر گئے اور لوگ ہنس پڑے) تو سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ دوسرے مسلمان کو ڈرائے۔(ابوداؤد،ج4، ص391، حدیث: 5004)۔

ہمیں بھی عیسائیوں کی اسی بری رسم سے بچنا چاہئے اور مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب نہیں بننا چاہئے۔
 *میری آپ سب سے گزارش کی خدارا صبح کوئی ایسا مذاق نہ کیا جائے جس سے دوسرے مسلمان بھائی کو تکلیف ہو🙏* 
@رفیع اللہ خان@

©Rafiullah Khan #AprilFool
83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

*🔮اپریل فُول؟🔮* (April  Fool)

 مُعَاشَرے میں پائی جانے والی برائیوں میں ایک ناسُور اپریل فُول (April fool  بھی ہے جسے یکم اپریل کو رسم کے طور پر منایا جاتا ہے، نادان لوگ اس دن پریشان کر دینے والی جھوٹی خبر سُنا کر، مختلف انداز سے دھوکا دے کر اپنے ہی اسلامی بھائیوں کو فُول (Fool یعنی بے وقوف) بنا کر خوش ہوتے ہیں، مثلاً کسی کو یہ خبر دی جاتی ہے کہ 
٭آپ کا جَوان بیٹا فلاں جگہ ایکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہے اور اسے فلاں اَسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے 
٭آپ کا فلاں رشتہ دار انتقال کرگیا ہے 
٭آپ کی دکان میں آگ لگ گئی ہے
٭آپ کی دکان میں چوری ہوگئی ہے
٭آپ کے پلاٹ پر قبضہ ہوگیا ہے 
٭آپ کی گاڑی چوری ہوگئی ہے وغیرہ۔
 
پھر حقیقت کھلنے پر”اپریل فُول، اپریل فُول“ کہہ کر اس کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔ جو جتنی صفائی اور چالاکی سے دوسرے کو بے وقوف بنائے وہ خود کو اُتنا ہی عقل مند سمجھتا ہے مگر اس فُول کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ کتنی بڑی بُھول کر چکا ہے۔

 *آپ کا مذاق اور دوسرے کی جان پر بن سکتی ہے* تو خدارا ان فضول رسومات سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بچنے کی تلقین کریں 

 *میرے آقا مدنی ﷺ  مذاق میں بھی ڈرانے سے روکا:* 
حضرتِ سیِّدُناابنِ ابی لیلیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان کا بیان ہے کہ وہ حضرات رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ سفر میں تھے، اس دوران ان میں سے ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سو گئے تو ایک دوسرے صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اُن کے پاس رکھی اپنی ایک رسی لینے گئے، جس سے وہ گھبرا گئے (یعنی اس سونے والے کے پاس رسی تھی یا اس جانے والے کے پاس تھی اس نے یہ رسی سانپ کی طرح اس پر ڈالی وہ سونے والے اسے سانپ سمجھ کر ڈر گئے اور لوگ ہنس پڑے) تو سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ دوسرے مسلمان کو ڈرائے۔

ہمیں بھی عیسائیوں کی اسی بری رسم سے بچنا چاہئے اور مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب نہیں بننا چاہئے۔
 *میری آپ سب سے گزارش کی خدارا صبح کوئی ایسا مذاق نہ کیا جائے جس سے دوسرے مسلمان بھائی کو تکلیف ہو🙏* 

 *✍️ رفیع اللہ خان *

©Rafiullah Khan
  #AprilFool Share it

#AprilFool Share it #News

83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

زندگی میں بھروسہ تو وہی تھوڑتا ہے  جس پہ سب سے زیادہ بھروسہ ہو

©Rafiullah Khan #Silence #beliveinsomeone
83477e56b0f6af7b3dd2469268a6f235

Rafiullah Khan

#ExerciseforHealth
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile