Nojoto: Largest Storytelling Platform
sulkakh4694
  • 40Stories
  • 9Followers
  • 370Love
    462Views

sul kakh

  • Popular
  • Latest
  • Video
84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

نیکی کیا ہے؟؟؟؟

نیکی کیا ہے؟؟؟؟ #Knowledge

84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

بانو قدسیہ کہتی تھیں، کچھ عرصہ کیلئے رابطے میں پہل کرنا چھوڑ دیں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کتنے مُردہ پودوں کو پانی دے رہے تھے!

©sul kakh
  #Trip
84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

#Every_One
84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

Ramdhan mubarak to All muslim Brotherhood

©sul kakh
  #lonelynight #Ramdhan2023
84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

روح میں شامل ہے۔

روح میں شامل ہے۔ #Poetry

84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

ادُهار دینا لڑائی کی رجسٹر یشن فیس ادا کرنا ہے۔ لہذا دینے سے پہلے ورزش کرلیا کریں ۔
  ی ع ط

©sul kakh
  #welove
84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

سانحہ ہے کہ  عید پر اکثر...... 
جن کو ملنا ہو، وہ نہیں ملتے....... ‍!

©sul kakh #BakraEid
84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

وہ جنہیں نیند نہیں آتی انہی کو ہے معلوم
کہ صبح آنے میں کتنے زمانے لگتے ہیں

©sul kakh #Light
84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

خطہ چناب قدرت کا ایک انمول خزینہ
اللہ تعالیٰ کی ہر پیدا کردہ شے کرشمات اور عجائبات سے مزیّن ہے۔ ہر علاقے اور ہر خطے کو کوئ نہ کوئ امتیازی وصف حاصل ہے اگر ہم اپنی ریاست جموں و کشمیر کی بات کریں۔
تو قدرت نے اس خطے کو خوبصورت   موسموں، وادیوں، آبشاروں اور حسین و جمیل مناظر قدرت کا ایک انمول نگینہ بنایا ہے، جو پوری دنیا میں اپنی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایک الگ آن بان اور پہچان رکھتا ہے۔ 
اسی ریاست کا ایک بہت بڑا خطہ خطہ چناب کی وجہ سے جانا جاتا ہے، یہ خطہ مخصوص جغرافیہ کی وجہ سے ایک منفرد اور ممتاز حیثیت رکھتا ہے، یہاں کے عوام بالعموم محنتی جفاکش اور سادگی کا اپنا ایک منفرد انداز رکھتے ہیں۔ اسے جموں خطے کے میدانی علاقوں اور کشمیر وادی کے بالمقابل ایک ممتاز حیثیت یہ بھی حاصل ہے کہ نہ یہاں کسی ایک قوم یا مذہب کی برتری ہے اور نہ آپس میں کسی قسم کی رنجش، یہاں دونوں ہندو مسلم قومیں تقریباً برابر برابر کی آبادی پر مشتمل ہیں اور آپس میں صدیوں سے شیرو شکر کی طرح رہنے کے عادی ہیں۔ 
جہاں پر قدرت نے اس خطے کو چناب جیسا انمول دریا عطا کیا ہے وہیں یہاں کے سرسبز شاداب جنگل، مناظر قدرت اور دل کو موہ لینے والے خوبصورت جگہیں جو موسم بہار میں فطرت سے لگاؤ رکھنے والوں کیلئے کشش کا زریعہ بنتی ہیں۔ وہیں پر یہاں کا معتدل موسم کشمیر کی سردی اور جموں کی گرمی کے درمیان ایک معتدل موسم کا حسین گلدستہ ستم کی ماری عوام کے لئے کسی راحت سے کم نہیں ہے۔ 
قدرت نے اس خطے کو انمول نعمتوں سے نوازہ ہے۔ یہ خطہ نہ صرف ریاست جموں و کشمیر بلکہ پورے ہندوستان کو بجلی اور جنگلات کی صورت میں روینو فراہم کرتا ہے۔ دریا چناب ملک کیلئے کسی سونے کی چڑیا سے کم نہیں  ہے البتہ یہاں کی عوام کیلئے یہی دریا موت کا کنواں ثابت ہو رہا ہے۔ عرصہ دراز سے یہاں کی سڑکیں خونی کھیل کھیل رہی ہیں۔ عوام اپنے پیاروں کو روز روز اپنے ہاتھوں سے زمین میں دفن کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، خطہ چناب کی عوام معیاری ہسپتالوں اور اسکولز و یونیورسٹی سے ہنوز محروم ہیں۔ مجبوراً اعلی علاج اور اعلی تعلیم کے لیے باہر کا سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام کی اکثریت محنت مزدوری سے اپنے عیال کا پیٹ بھرتی ہے۔ خطہ میں کام کاج نہ ملنے کی وجہ سے لداخ یا بیرون ریاست کا سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ 
خطہ چناب قدرتی مناظر سے مالامال ہے مگر سرکار کی عدم توجہ کی وجہ سے ان علاقوں کو سیاحتی مقامات پر لانے کے لیے کوئی خاطر خواہ قدم ابھی تک نہیں اٹھایا گیا۔ جس کی وجہ سے نہ ہی یہاں کی عوام ان خوبصورت مناظر سے کچھ حاصل کررہی ہے اور نہ ہی حکومت کو روینو مل رہا ہے۔ 
اگر سرکار یہاں کی سڑکوں کو معیاری بنانے پر توجہ دیتی اور اسے سیاحتی مقام پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتی تو اس سے نہ صرف خطہ کی تقدیر بدل جاتی بلکہ حکومت کو بھی روینو کی صورت میں اچھی خاصی رقم مل جاتی۔ 
اب جبکہ  DDC انتخابات کا انعقاد ہو گیا اور منتخب نمائندے بھی سامنے آئے ہیں  عواالناس ان سے مطالبہ کرتی ہے کہ پارٹی مفادات کو بالاۓ تاق رکھ کر خطے کی عوام کی ترجمانی کریں اور یہاں کی عوام کیلئے حکومت کو ایسے اقدامات اٹھانے پر تیار کریں جس سے یہ خطہ ترقی کر سکتا ہے تاکہ یہاں بے روزگار عوام کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔ 
جب تک حکومت خطہ چناب کے لیے اضافی بجٹ مختص نہیں کر سکتی یہاں کی سڑکیں خونی کھیل جاری رکھیں گی اور عوام کو روزگار کیلئےدربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہی رہنا پڑے گا۔ امید ہے درد دل رکھنے والے اس پر غور فرمائیں گے۔

©sul kakh #creativeminds
84bcd87de3a1fe5dd0d29fdcdac9bc40

sul kakh

عجیب رشتہ رہا کچھ اس طرح اپنوں سے 

نہ نفرتوں کی وجہ ملی نہ محبتوں کا صلہ ملا

©sul kakh #moonlight
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile