Nojoto: Largest Storytelling Platform
shahbazwrites3679
  • 75Stories
  • 134Followers
  • 415Love
    47Views

shahbazwrites

اس کو لگتا ھے خود سے ڈر کتنا--

  • Popular
  • Latest
  • Video
a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

منزل تو ملے گی بھٹک کر ہی سہی،
گمراہ تو وہ ہیں جو گھر سے نکلے ہی نہیں!🔥

©shahbazwrites #hangout
a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

ہو چکا قطع تعلق تو جفائیں کیسی
جن کو مطلب نہیں رہتا وہ ستاتے بھی نہیں

©shahbazwrites iamsak

#Light

iamsak #Light

a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

تمہیں سمجھ بیٹھے تھے خدا
پھر خیال آیا 
خدا تو سب کا ہوتا ھے

©shahbazwrites #lost
a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

 #worldpostday
a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

مجھ سے زندگی کی ہر خوشی اور دنیا کی ہر چیز لے لی جاۓ..
 اور تا عمر ماں کا ساتھ دے دیا جاۓ..

©shahbazwrites

a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

یہاں ہر شخص خود میں اداکار ٹھرا
ہزار دکھ لیے  چلتا ھےخود کو خوش سمجھے #DesertWalk
a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

میرا عشق اوروں سا نہیں 
میں مر جاؤں گا لب کھلنے پر بھی لب کھولوں گا نہیں #sunlight
a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

کسی اک کیلے رک جاؤں ایسا تو نہ تھا
اس عشق نے مجھے اپنا بھی نہ چھوڑا #newday
a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

پاکدامن لڑکیوں کوفریب سے حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں ۔
مدینہ منورہ کے مضافات میں ایک جامع مسجد کے خطیب کی ایک خوبصورت بیٹی تھی جوجامعہ میں پڑھتی تھی ایک دن وہ جامعہ سے واپس گھر آئی گاڑی سے اترتے وقت ایک لڑکے نے اس کا چہرہ دیکھ لیا لڑکی بہت حسینہ وجمیلہ تھی لڑکے کو پسند آئی اس نے پتہ کیالڑکی خطیب صاحب کی بیٹی تھی لڑکے نے اسی دن سے صف اول میں نماز پڑھنے کا اہتمام شروع کیا اذان سنتے ہی وہ مسجد کے دروازے پر پہنچ جاتا نماز تک تلاوت قرآن میں مشغول رہتا تھا چھ سات مہینے تک وہ اسی معمولات کا پابند رہا اسکے بعد اس نے والد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا والد نے کہا ٹھیک ہے دیکھ لینگے مناسب رشتہ اس نے کہا کہ لڑکی میں نے دیکھ لی ہے والد کے پوچھنے پر اس نے خطیب صاحب کی بیٹی کے بارے میں بتایا اس نے کہایہ توبہت اچھی بات ہے امام صاحب سے ملتے ہیں عمائدین محلہ کیساتھ امام صاحب کے خدمت میں حاضر ہوئے امام نے لڑکے کے بارے میں پوچھا انہوں اسی لڑکے کے طرف اشارہ کیا خطیب نے لڑکے کی دینداری کو دیکھ رشتہ لڑکی سے مشورہ کرنے اور رضامندی ظاہر کرنے پرقبول کیا،چنانچہ رشتہ طے ہوا چھ سات ماہ بعد شادی ہوئی شادی کےکچھ عرصہ بعد لڑکے نے نماز پڑھنے میں سستی شروع کی ایک دوماہ بعد لڑکے نے ڈاڑھی کاٹ دی گھر آنے پر لڑکی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اس نے کہا کہ یہ نمازیں تو میں تمہیں حاصل کرنے کے لئے پڑھ رہاتھا اب مقصد حاصل ہو چکا ہے اب کیا ضرورت، لڑکی یہ سن کر بہت افسردہ خاطر ہوئی اور جاکر والد صاحب سے کہا کہ اس بے دین کیساتھ ایک دن نہیں رہنا چاہتی یہ معاملہ محکمہ عدل تک پہنچ گیا قاضی نے دونوں میں تفریق کافیصلہ کیا لڑکا بہت پریشان ہوا اس نے بہت کوشش کیا لیکن لڑکی کو دوبارہ نہ پا سکا لڑکے نے ایک جادو گرسے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا جادگر نے بڑے رقم ادا کرنے کامطالبہ کیا لڑکے نے سارے پیسے پیشگی ادا کئے کچھ دن گذر نے کےبعد جادوگر نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا لڑکے نے فی الفور وہ بھی اداکئے اور کہا کہ کام ہوجانا چاہئے پیسوں کا فکر نہ کرے ایک ماہ کے بعد جادوگرنے لڑکے کو بتایا آجاو اپنے پیسے لے جا تمہارا کام کسی صورت میں ممکن نہیں ہے، جب وہ لڑکا جادوگر کے کمرے میں پہنچا تو جادوگر ایک بڑا چاقو ہاتھ میں لیا کڑاہے لڑکےنےحیرت زدہ انداز میں پوچھا یہ کیا کر رہے ہو جادوگرنے کہا مجھے قتل کردو ورنہ دوقتل کردئےجائنگے لڑکے نے کہا میں یہ نہیں کر سکتا لہذا میرے پیسے دےدواس نے پیسے دے دئے لڑکا پیسے لیکر بھاگنے لگادریں اثناء پولیس والے نے لڑکے کو پریشان حالت میں بھاگتے ہوئے دیکھ گرفتار کر لیا پیسے ضبط کر لئے لڑکےکے توسط سے پولیس جادوگر تک پہنچ گئے جادوگر نے پولیس کو کہا مار ڈالو میں مرنے والا ہوں مجھے وہ نہیں چھوڑیں گے پولیس نے دونوں کو قاضی کے پاس لے گئے قاضی کوجادو گرنے پوری کہانی سنائی کہ ھم استمدادبالشیاطین کے ذریعے جادو کا عمل کرتے ہیں اور کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن اس لڑکی پر جب میں نے یہ عمل کیا اور شیطانوں سے مددحاصل کرنے کی کوشش کی تو اس گھر کے حفاظت پرفرشتے مامور تھے پھر میں نے دوسرا عمل کیا تب بھی فرشتے مامور تھے لیکن پہلے سے تعداد میں زیادہ اسکے بعد میں نے رئیس الشیاطین سے مددلینے کی کوشش کی اس بار جب وہ گھرکے پاس گئے تو وہاں جبرائل آمین کھڑے تھے اس دن کے بعد سے اب مجھے وہ شیطانی گروہ مارنے پر تلے ہیں قاضی حیران ہوا اس نے خطیب صاحب کو بلایا جب امام صاحب تشریف لائے تو انہوں نے پوچھاکیا عمل کرتے ہو کہ فرشتےآپ کےگھر کےحفاظت پر مامور ہیں اس نے پوچھا کیوں کیاہوا کیونکہ اس کو پتہ بھی نہیں تھا کہ یہاں کیاچل رہاہے جب انہوں نے امام صاحب کوپوری کہانی سنائی توخطیب صاحب نے کہا کہ ہمارے گھر میں صبح روزانہ سورہ بقرہ کی تلاوت ہوتی ہے اور جس گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت ہوتی ہے اس پرجنات اور شیاطین اثرنہیں ہوتا۔۔۔نیک خاندان کی حفاظت اللہ تعالی کےلئے اللہ ایساانتظام کرتاہے۔“
یہ پوسٹ ان کیلئے جو جادو یا جنات کی وجہ سے پریشان ہیں ۔
خرا رہ اپنے دین کو سمجھے اور اللہ پر ایمان مضبوطی سے قائم رکھے۔ خدا ھمارا حامی و ناصر ھو۔

عربی سے ترجمہ شدہ

a490fdc54f0a62889801668fe3483f4e

shahbazwrites

کیا یہ قیامت سے کچھ کم ہے؟
ایک فرانسیسی ڈاکٹر نے "Tv5" نامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا:
آج ایک گھڑی ایسی آئی کہ مجھے لگا میں "شدت تکلیف سے" اندر ہی اندر جھلس رہا ہوں۔
ہوا یہ کہ "کرونا" کے ایک مریض نے اپنے آخری وقت میں ہم سے درخواست کی کہ وہ آخری مرتبہ اپنی اولاد سے ملنا چاہتا ہے۔ پہلے تو ہم نے صاف انکار کر دیا۔لیکن جب وہ بری طرح رو رو کر اصرار کرنے لگا تو ہمیں اس پر بہت ترس آیا اور ہم نے اس کی بات ماننے کا فیصلہ کیا۔ چناچہ ہم اس جگہ کی خاص طور پر صفائی میں مشغول ہو گئے۔تاکہ مریض کے گھر والوں کے لئے کوئی خطرہ نا رہے۔ پھر "بطور ڈاکٹر" جب ہمیں یہ یقین ہوگیا کہ اب "وہ " کسی اندیشہ کے بغیر آسکتے ہیں تو ہم نے "موت کی آغوش میں آخری سانسیں لے رہے شخص کی " آخری خواہش " پوری کرنے کے لئے " اس کے گھر والوں کو فون کیا۔
لیکن بہت افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ مریض کے گھر والوں نے باپ سے آخری مرتبہ ملنے سے انکار کردیا کہ کہیں ان کو بھی یہ وائرس نا لگ جائے۔
ہم نے ان سے التجا کی اور لاکھ یقین دلایاکہ ہم نے احتیاطی تدابیر لے لی ہیں اور آپ کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن وہ نہیں مانے اور فون کاٹ دیا۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں قیامت کا ہولناک منظر کھینچتے ہوئے فرمایا:
یہ وہ دن ہے کہ جس دن انسان اپنے بھائی سے بھاگے گا،اپنے ماں باپ اور اپنی بیوی بچوں سے بھاگے گا۔
اللهم احفظنا من شر هذا البلاء...... 😢😭 #Struggles ♥
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile