Nojoto: Largest Storytelling Platform
rzrehman7640
  • 33Stories
  • 38Followers
  • 223Love
    0Views

RZ Rehman

  • Popular
  • Latest
  • Video
b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

ﺑﺴﻤﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ، ﻗﺎﺗﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ،
ﺗﻢ ﺟﺲ ﭘﮧ ﻧﻈﺮ ﮈﺍﻟﻮ ، ﺍﺱ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ۔

ﺁ ﺟﺎﺅ ﺟﻮ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ، ﺍﮎ ﺟﺎﻥ ﺳﯽ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ،
ﺍُﭨﮫ ﺟﺎﺅ ﺟﻮ ﻣﺤﻔﻞ ﺳﮯ ، ﻣﺤﻔﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ۔

ﺳﺎﺗﮭﯽ ﮨﻮ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺳﺎ ، ﻣﻨﺰﻝ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﮐﯿﺎ ،
ﮨﻢ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺳﻔﺮ ﭘﯿﺎﺭﺍ ، ﻣﻨﺰﻝ ﮐﺎ ﺧﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ۔

ﺍﺏ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﯿﮟ ، ﮐﺸﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮨﮯ ،
ﺍﺏ ﻣﮍ ﮐﮯ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ، ﺳﺎﺣﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ !!

کلام نصیر الدین نصیر ❤

©RZ Rehman #WallTexture
b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

مَن راٰنی کا مدعا چہرہ
صورتِ حق کا آئینہ چہرہ

کلام ؛ حضرت واصف علی واصف رح




۔ اِس شعر میں اُس حدیث شریف کا ذکر ہے
 جِس میں یہ فرمایا گیا ہے کہ
 جس نے مجھے دیکھا اُس نےاللّہ کو دیکھا۔ 

🌸🌺

©RZ Rehman

b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

آپ کے دیدار پہ جو میرا اختیار ہوتا
یہی روز روز ہوتا یہی بار بار ہوتا
🌹صلی اللہ علیہ والہ وسلم 🌹

©RZ Rehman

b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

شاہِ شریعتم علیؑ، پیرِ طریقتم علیؑ
حق با حقیقتم علیؑ، دم ہما دم علیؑ علیؑ

بادہءِ حبِ مرتضیٰ ساقئی من بدہ مرا
تشنئہ آبِ کوثرم، دم ہما دم علیؑ علیؑ

نقطئہ بائے بسم اللہ،سِرِّ سرائے لا الٰہ
اوّلِ نقشِ والقلم، دم ہما دم علیؑ علیؑ

ناراضِ ھائے ھُو کُنم، سُوئے نجف رواں شِوم
بوسہ بہ آستاں ظنم، دم ہمہ دم علی علی

آیئہ انما برت، تاجِ لافتےٰ سرت
شمسِؒ غلامِ قنبرت، دم ہما دم علیؑ علی

(حضرت شاہ شمس تبریز رحمۃ اللہ علیہ)

©RZ Rehman #EveningBlush
b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

مدّت میں وہ پھر تازہ ملاقات کا عالم
خاموش اداؤں میں وہ جذبات کا عالم

نغموں میں سمویا ہوا وہ رات کا عالم
وہ عطر میں ڈوبے ہوئے لمحات کا عالم

اللّہ رے وہ شدّتِ جذبات کا عالم
کچھ کہہ کے وہ بھولی ہوئی ہر بات کا عالم

چھایہ ہوا وہ نشۂ صہبائے محبت
جس طرح کسی رندِ خرابات کا عالم
🌹
جگر مراد آبادی

©RZ Rehman #ColdMoon
b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

"مخلوق تو فنکار ہے اس درجہ کہ پل بھر میں
سنگِ درِ کعبہ سے بھی اصنام تراشے

تو کون ہے اور کیا ہے ترا داغِ قبا بھی
لوگوں نے تو مریم پہ بھی الزام تراشے"

©RZ Rehman #lost
b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

کچا رنگ للاری والا چڑھدا لیندا رہندا
عشق تیرے دا رنگ محمد چڑھیا فیر نہ لیندا

اِک گناہ میرا ماں پے دیکھن دیون دیس نکالا
لکھ گناہ میرا اللّٰہ دیکھے پردے پاون والا

©RZ Rehman #Eid-e-milad

#Eid-e-milad

b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

صِبْغَةَ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ صِبْغَةً٘-وَّ نَحْنُ لَهٗ عٰبِدُوْنَ(۱۳۸)

ہم نے اللہ کا رنگ اپنے اوپر چڑھالیا 
اور اللہ کے رنگ سے بہتر کس کا رنگ ہے؟
اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں ۔

©RZ Rehman #Rose
b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

جنتر منتر, دھاگے شاگے............ جادو ٹونے والوں نے
تیری خاطر کیا کیا سیکھا... تجھ کو کھونے والوں نے

ایک طلسمی سرگوشی پر.... میں نے مڑ کر دیکھا تھا
مجھ کو پتھر ہوتے دیکھا........... پتھر ہونے والوں نے

اچھے کی امید پہ کتنے....... مشکل دن کٹ جاتے ہیں
خواب محل کے دیکھے اکثر, خاک پہ سونے والوں نے

کتنی ماوں نے بچوں کو.......... باتوں میں الجھایا تھا
گلیوں میں آوازیں دیں.. جس وقت کھلونے والوں نے

ایک طرف تو یادیں تھیں.. اور ایک طرف دیوان میر 
دیکھ فضا افسردہ کردی..... کرب سے رونے والوں نے

اسم - یار کا ورد وظیفہ............ کر کے وقت گذارا ہے
 تسبیح ایک بنا دی تیری................ یاد پرونے والوں نے

©RZ Rehman #You&Me

#you&Me

b17e309ef5d37b6e0d01e8751a3edcbd

RZ Rehman

ظاہری گفتگو غبار کی مانند ہے 
خاموش رہنے کی عادت ڈال اور اس غبار کو بیٹھنے دے تاکہ تیرے لئے باطن کا راستہ کُھلے.
حضرت مولانا روم رحمتہ اللہ علیہ

©RZ Rehman #Eid-e-milad

#Eid-e-milad

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile