Nojoto: Largest Storytelling Platform
hafizusmanmughal3738
  • 317Stories
  • 13Followers
  • 2.7KLove
    143Views

Usman Tabassum

  • Popular
  • Latest
  • Video
ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

لگے ہیں انہی کاوشوں میں اہل زر،نامور بھی
کسی صورت خونِ ناحق حلال کیا جائے









ف

© Usman Tabassum

ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

کیا جاۓ تاسماعت تقاضے پہ تقاضہ
کیوں حال کو اپنے ہی لیے بےحال کیا جائے

                                                                                                        عثمان تبسم











گ

© Usman Tabassum

ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

اب کہ اک نئ حکومت کا استقبال کیا جائے
جو وعدہء فردا تھا اُسے پامال کیا جائے 
یا کارِ سیاہِ عہد کو پامال کیا جائے
یا حالِ دل سے خود کو بےخیال کیا جائے 
کیوں قدموں میں حاکم کے سر ڈال دیا جائے
ناحق ہے تقاضہ ، جو ملال کیا جائے 
یا سر اٹھا کر اپنے حق کا سوال کیا جائے
یا عمر بھر یوں ہی انتظارِ وصال کیا جائے

                                                                         عثمان تبسم




گ

© Usman Tabassum #sunrays
ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

کی ہے جب سے غفلتوں سے تم نے توبہ
مجھے تو ہر ایک شخص نامہ بر ہی لاگے








g

© Usman Tabassum

ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

دعوٰی وہ بھی تو تھے کرتے عاشقی کا
پھر کیوں بہتاں مجھ اکیلے پر ہی لاگے










f

© Usman Tabassum

ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

اب تو ہائے زندگی سے ڈر ہی لاگے
مرضِ الفت اے خدا کیونکر ہی لاگے
دعوٰی وہ بھی تو تھے کرتے عاشقی کا
پھر کیوں بہتاں مجھ اکیلے پر ہی لاگے
مئے جو پیتا ہے میکدے میں سرجھکائے
مسجدوں میں وہ آشفتہ سر ہی لاگے
نہیں ہے حاجتِ بسترِ شاہی ، ہمیں تو
ان کا دامن مخملی چادر ہی لاگے
اتنی کم عمری میں یہ پُرخم تخیل
وقتِ مولود جیسے سب ازبر ہی لاگے

                                                                                              عثمان تبسم







ھ

© Usman Tabassum #GaneshChaturthi
ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

#ghazal  #Poetry #sadpoetry #Shayari
ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

پہنچا ترے نشیمن دریافت خبر کرنے
سرِ شب میرا ارادہ باطل ذرا نہیں تھا 
اب تو کافی حد تک منسوب ہے وہ ہم سے
وہ دن بھی تھے کہ جب وہ حاصل ذرا نہیں تھا 
تیری یاد سے وابستہ لذت جو تھی نظر میں
تجھے بھولنا کبھی بھی مشکل ذرا نہیں تھا 
آیا نزع کا عالم جو قاصد نے یہ بتایا 
اس مرتبہ پیشانی پر بل ذرا نہیں تھا 
گلچیں رہا خزاں میں محتاط حد سے بڑھ کر
آئ بہار کوئ خوش گل ذرا نہیں تھا 
کہنے کو وہ کرتے رہے گفتگو تو شب بھر
مگر اُس میں ذکر میرا شامل ذرا نہیں تھا 
میری لاپرواہی کا شکوہ کرتے ہوئے وہ بولے
عثمؔان پہلے ضبط کا حامل ذرا نہیں تھا 
دیتا رہا زمانہ زخموں کے یوں ہی تحفے
عثماں کسی عطا کے قابل ذرا نہیں تھا




گ

© Usman Tabassum #WorldOrganDonationDay
ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

پھیکے پڑے کوئ دل مائل ذرا نہیں تھا
خُوبرو ہوا کیے تھے تغافل ذرا نہیں تھا 
پروانہ اور شمع میں تقابُل ذرا نہیں تھا
وہ نہیں تھے تو حسنِ محفل ذرا نہیں تھا 
تِرچھی نگاہ تک کر جھکا کے سر چلا وہ
پشیماں کیے پہ اپنے وہ قاتل ذرا نہیں تھا 
ہم تھے ضرورت بھی ہم خوامخواہ بھی تھے
ہم سا کوئ جہاں میں سنگ دل ذرا نہیں تھا 
کچھ تھی ان کی خواہش کچھ رسمِ عاشقی تھی
رضا مند جدائ پہ لیکن میرا دل ذرا نہیں تھا 
بس وسوسوں میں آ کر ہم علیحدگی کو پہنچے
پردہ مابین شب کو حائل ذرا نہیں تھا 
بیٹھے بٹھائے گزری اک دل سے لہرِ لغزش
کہنے کو وہ شریکِ تخیّل ذرا نہیں تھا 
کوئ ان سے جا کے پوچھے کیا مزہ ہے ڈوبنے کا
تاعمر جن کے حق میں ساحل ذرا نہیں تھا




گ

© Usman Tabassum #WorldOrganDonationDay
ccf244311913970b601ca4e0277825a7

Usman Tabassum

Urdu sad poetry | #ghazal #Poetry #urdu #twolineshayari #Ghalib
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile