Nojoto: Largest Storytelling Platform
iqbaltorwali1469
  • 16Stories
  • 18Followers
  • 108Love
    747Views

Iqbal Torwali

Poet and writer

  • Popular
  • Latest
  • Video
dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

تمہارا دُکھ! دُکھ کہاں ہے؟  یہ اُن عورتوں کی وہ بد دعائیں ہیں جنہیں میں نے صرف اس لیئے رد کر دیا تھا کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔

©Iqbal Torwali #Shayari #Quote #Lafz
dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

الفاظ کی چاشنی پر دل ہارنے والی لڑکیاں ہمیشہ زندگی کی حلاوت سے محروم رہتی ہیں۔
اقبال توروالی #feelings
dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

آج اُس کی تصویر دیکھی میں نے، ویران چہرہ، اُداس آنکھیں اُس کی زندگی کی عکاسی کر رہے تھے، جس میں اٰن کہی سچائیاں، ناقابلِ تلافی نقصانات، ادھورے خواب، ناقابلِ فراموش محبتیں، انتظار، وصال، انچھوئے جذبے، آدھے ادھورے عشق، ہنسی، قہقے اور آنسو، چیخ چیخ کر اُس کی خوشحال زندگی کی گواہی دے رہے تھے...
اقبال توروالی





اقبال توروالی #تصویر

#تصویر #thought

dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

بے وفائی کا وفا سے کیا مقابلہ، ہاتھ شل ہو بھی جائے تو ٹانگیں کاٹی نہیں جاتی، منزلوں کے مسافر خاردار راستوں سے نہیں گھبراتے۔ وفا و بے وفائی غرض و مفاد کی ڈوری سے بندھے ہوئے لوازمات ہیں یہی ان کا وجود پنپتا اور بالیدگی پکڑتا ہے، جیسے ہی محبت ان میں ظہور ہوتی ہے یہ دونوں اپنا وجود اسے سونپ کر ہمیشہ کے لیئے فنا ہو جاتے ہیں پھر باقی کچھ رہتا ہے تو وہ ہے محبت۔۔۔
اقبال توروالی #محبت

#محبت #thought

dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

مرد نے عورت کو سب سے زیادہ فریب محبت کے نام پر دیا ہے اور عورت نے مرد کو سب سے زیادہ محبت فریب کے نام پر دی ہے۔
اقبال توروالی #مرد_عورت_اور_محبت

#مرد_عورت_اور_محبت

dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

تم نے تو کہاں تھا تمہارا ہجر مار ڈالے گا مجھے
دیکھو وہم مر گیا ہے تمہارا دیکھو میں نہیں مرا
اقبال توروالی تم نے تو کہاں تھا تمہارا ہجر مار ڈالے گا مجھے
دیکھو وہم مر گیا ہے تمہارا دیکھو میں نہیں مرا

توروالی

تم نے تو کہاں تھا تمہارا ہجر مار ڈالے گا مجھے دیکھو وہم مر گیا ہے تمہارا دیکھو میں نہیں مرا توروالی

dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

میں اب اُسے کال یا میسج نہیں کرتا۔
جانتے ہوں کیوں۔؟
اس لیئے۔۔۔۔۔
کہ ترکِ تعلق اُس کا انتخاب تھا۔۔!!
بچھڑنے میں پہل اُس نے کی۔
اور جانے والے کو۔۔۔۔۔
راستہ دیا جاتا ہے۔۔!!
واسطہ نہیں۔۔۔۔۔
اقبال توروالی #کال

#کال #story

dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

عورت ہاتھوں میں آئے نہ آئے یہ ایک الگ معاملہ ہے!  ہاں عورت مگر باتوں میں آجاتی ہے۔
اقبال توروالی #عورت

#عورت #Quote

dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

کبھی کبھی نیندوں کا سفر بھی انسان کو تھکا دیتا ہے۔ آنکھوں پہ نیند کا غلاف اوڑھے دنیا و مافیہا سے بے نیاز طمانیت کے راستے پر سرگرداں۔  مگر آنکھ کھلتے ہی یہ ادراک ہوتا ہے کہ نیند ہماری زہنی و قلبی کیفیات کا احاطہ کرنے اور ہمیں طمانیت دینے میں مکمل ناکام ہو چکی  ہے۔ ہمارا مکمل وجود ایک نقطہ پر جامد ہو جاتا ہے۔ کسی مفلوج کی طرح اُس کی تمام تر قوتیں مفلوج ہو جاتی ہیں۔ اور تب دل طلبگار ہوتا ہے کسی کرشماتی اور ایسے حقیقی تجربے کا جو اس جمود کو توڑ کر زندگی کو حقیقی طمانیت کی جانب رواں دواں کر دے۔
اقبال  توروالی سفر نیندوں کا
اقبال توروالی

سفر نیندوں کا اقبال توروالی #Quote

dad5823e9ec135de6cfa14e28682de56

Iqbal Torwali

زندگی کی مایوس تصویروں میں خود ہی امید کے رنگ بھرنے پڑتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کی طرف دیکھیں گے تو لوگ آپ کی زندگی کے مایوس کن کھوکھلے فریم کو توڑ پھوڑ کر ایسی جگہ پھینک دیں گے کہ جہاں آپ کے لیے جینے کے آثار ہی کھو جائیں گے اور پھر آپ مردہ وجود اور گھائل روح کو لے کر اس جیتی جاگتی روشن دنیا کی اندھیری قبر میں ہمیشہ کے لیے دفن ہو کے رہ جائیں گے۔ یاد رکھیں گھائل روح کے ساتھ تو جیسے تیسے جیا جاسکتا ہے مگر مردہ وجود کو سنبھالنے کے لیئے آپ کو خود ہی خود کی اُمید بننا پڑتا ہیں اور ایسا آپ اُسی صورت میں کرسکتے ییں جب آپ زندگی کی تلخیوں کے زہر آلود گھونٹ اپنے حلق میں اتار کر بھی جینے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتے ہوں۔
اقبال توروالی زندگی کی مایوس تصویروں میں خود ہی امید کے رنگ بھرنے پڑتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کی طرف دیکھیں گے تو لوگ آپ کی زندگی کے مایوس کن کھوکھلے فریم کو توڑ پھوڑ کر ایسی جگہ پھینک دیں گے کہ جہاں آپ کے لیے جینے کے آثار ہی کھو جائیں گے اور پھر آپ مردہ وجود اور گھائل روح کو لے کر اس جیتی جاگتی روشن دنیا کی اندھیری قبر میں ہمیشہ کے لیے دفن ہو کے رہ جائیں گے۔
یاد رکھیں گھائل روح کے ساتھ تو جیسے تیسے جیا جاسکتا ہے مگر مردہ وجود کو سنبھالنے کے لیئے آپ کو خود ہی خود کی اُمید بننا پڑتا ہیں اور ایسا آپ اُسی صورت میں کر

زندگی کی مایوس تصویروں میں خود ہی امید کے رنگ بھرنے پڑتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کی طرف دیکھیں گے تو لوگ آپ کی زندگی کے مایوس کن کھوکھلے فریم کو توڑ پھوڑ کر ایسی جگہ پھینک دیں گے کہ جہاں آپ کے لیے جینے کے آثار ہی کھو جائیں گے اور پھر آپ مردہ وجود اور گھائل روح کو لے کر اس جیتی جاگتی روشن دنیا کی اندھیری قبر میں ہمیشہ کے لیے دفن ہو کے رہ جائیں گے۔ یاد رکھیں گھائل روح کے ساتھ تو جیسے تیسے جیا جاسکتا ہے مگر مردہ وجود کو سنبھالنے کے لیئے آپ کو خود ہی خود کی اُمید بننا پڑتا ہیں اور ایسا آپ اُسی صورت میں کر #Quote

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile