Nojoto: Largest Storytelling Platform
arslanarif4363
  • 4Stories
  • 18Followers
  • 18Love
    0Views

Arslan Arif

  • Popular
  • Latest
  • Video
e4ca4663381a6db8b81f2c497d04d588

Arslan Arif

Kash ke hum unke dil pe raaj karte, Jo kal tha wohi pyar aaj karte..Hume gum nahi unki bewafai ka, Bas Armaan tha ki hum bhi apne pyar pe naaz karte..

e4ca4663381a6db8b81f2c497d04d588

Arslan Arif

Posted By: خالد سعید

مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائے
بہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں

Posted By: خالد سعید مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائے بہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں

e4ca4663381a6db8b81f2c497d04d588

Arslan Arif

درد عشق

اے درد عشق! ہے گہر آب دار تو
نامحرموں میں دیکھ نہ ہو آشکار تو
گہر آب دار: چمکدار موتی۔

پنہاں تہ نقاب تری جلوہ گاہ ہے
ظاہر پرست محفل نو کی نگاہ ہے
ظاہر پرست: چیزوں کے ظاہر پر مرنے والا۔

آئی نئی ہوا چمن ہست و بود میں
اے درد عشق! اب نہیں لذت نمود میں
ہست و بود: ہستی اور وجود۔

ہاں خود نمائیوں کی تجھے جستجو نہ ہو
منت پذیر نالہء بلبل کا تو نہ ہو!
پذير منت: احسان مند۔

خالی شراب عشق سے لالے کا جام ہو
پانی کی بوند گریہء شبنم کا نام ہو

پنہاں درون سینہ کہیں راز ہو ترا
اشک جگر گداز نہ غماز ہو ترا
غماز: ظاہر 

گویا زبان شاعر رنگیں بیاں نہ ہو
آواز نے میں شکوہ فرقت نہاں نہ ہو
آواز نے: بانسری کی آواز۔

یہ دور نکتہ چیں ہے، کہیں چھپ کے بیٹھ رہ
جس دل میں تو مکیں ہے، وہیں چھپ کے بیٹھ رہ

غافل ہے تجھ سے حیرت علم آفریدہ دیکھ!
جویا نہیں تری نگہ نارسیدہ دیکھ
جويا: متلاشی۔

رہنے دے جستجو میں خیال بلند کو
حیرت میں چھوڑ دیدہء حکمت پسند کو

جس کی بہار تو ہو یہ ایسا چمن نہیں
قابل تری نمود کے یہ انجمن نہیں

یہ انجمن ہے کشتہء نظارہء مجاز
مقصد تری نگاہ کا خلوت سرائے راز

ہر دل مے خیال کی مستی سے چور ہے
کچھ اور آجکل کے کلیموں کا طور ہے Arslan mirza

Arslan mirza

e4ca4663381a6db8b81f2c497d04d588

Arslan Arif

ہمدردی

ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا

کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی
اڑنے چگنے میں دن گزارا

پہنچوں کس طرح آشیاں تک
ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا

سن کر بلبل کی آہ و زاری
جگنو کوئی پاس ہی سے بولا

حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
کیڑا ہوں اگرچہ میں ذرا سا

کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
میں راہ میں روشنی کروں گا

اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل
چمکا کے مجھے دیا بنایا

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسرں کے Arslan mirza

Arslan mirza #خیال


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile