Nojoto: Largest Storytelling Platform
muhammadyaseenaz8179
  • 17Stories
  • 31Followers
  • 90Love
    110Views

Muhammad Yaseen Azeemi

  • Popular
  • Latest
  • Video
f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

وہ جو ہے اک سر پھرا شخص
در الفت سے جہنم میں گرا شخص
اک نئی سوچ ریوڑ میں بانٹ رہا ہے
بھیڑیا ہوا پریشان یہ ہے بے سرا شخص
زندگی کے اسرار و رموز سے نابلد ہوا
تیر و سناں میں ہے یہ گھرا شخص
سمے کے پار دیکھ کر بتا رہا ہے وہ
نئی قوم بنارہا ہے دل چیرا شخص
عجب رسم بن رہی ہے چمن کی کشور
دلوں سے نکال رہا ہے نظروں سے گرا شخص
    کشور صدیقی

©Muhammad Yaseen Azeemi #shakhs #Jihad #muashra #sarphira 

#delusion
f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

کل جو غدار گنے جاتے تھے 
ملت سے بیزار گنے جاتے تھے
ہر جرم جن کا بتایا  قوم کو
ملک میں گنہگار گنے جاتے تھے
آج سر آنکھوں پر بیٹھائے گئے 
گیت محبت سے مل کےگائے گئے
بیٹھا کے سامنے غلاموں کو کشور
قصے حب الوطنی کے سنائے گئے
یہ دور بھی عجب  بنا فاتح کے لئے
بے وفا ہوا، شہر وفا فاتح کے لئے
جو قلم و علم اٹھاتے تھے محبت سے
نفرت انگیز کشور ہوا فاتح کے لئے
             کشور صدیقی

©Muhammad Yaseen Azeemi #Watan #Gaddar #ghulam #Muhabbat #Nafrat #Mulk 

#Red
f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

مٹی ہی تو تھی سودا کیا۔ کیا برا کیا؟
بیچ  کے خودی پیسہ لیا۔ کیا برا کیا؟
رزم حق وباطل میں، سالار کے ساتھ
دھوکہ کر کے جو میں جیا۔ کیا برا کیا؟
میرے  دیکھے سپنے آنکھوں سے
ان لیروں کو سیا۔ کیا برا کیا؟
سبھی خاموش تھے شور بے ہنگم میں
اس نے مجھے حصہ دیا۔ کیا برا کیا؟
گردن ہی تو جھکائی ہے صنم کے حضور
کشور، بس بوسہ ہی لیا۔ کیا برا کیا؟
           کشور صدیقی

©Muhammad Yaseen Azeemi #ghadar #Matti #muhabat 

#Joker
f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

مجھے خود کی جنت کا یقین دے دے
مجھے آوارہ بنایا،اب تو مکین دےدے
ہوئی حکم عدولی، توبہ بھی تو کی تھی
میرے اسی عمل پر کشور، تحسین دے دے
اکڑ ہے میرے اعمال پر، متکبر سا ہوگیا ہوں
تیرے اشارہء ابرو پر، جھکے وہ جبین دے دے
تیری جنت تیری دوزخ، یہ بھی میری وہ بھی میری
تیرا ہی امر ہوں، اس خیال کو دوام حسین دےدے
تیرے سامنے تیرے دیدار میں مگن کشور
دل لگی کو مجھے قرعہ مہین دےدے
                        کشور صدیقی

©Muhammad Yaseen Azeemi #جنت #خواہش #زندگی #احساس 

#proposeday

#جنت #خواہش #زندگی #احساس #proposeday #شاعری۔

f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

آؤ مل کے وہ غم تازہ کرتے ہیں
صفیں باندھ لو، جنازہ کرتے ہیں
وہ گلی میں شور بے ہنگم تھا کبھی
چپ  سے  ہو کے  اندازہ  کرتے  ہیں
خوف سا لگا آئینہ دیکھ کر مجھے کشور
خرید کر بازار سے چہرے پر غازہ کرتے ہیں
بکھرے ہیں موتی اور زندگی میں جمود
ڈال عکس سیماب کہ ہم مزمزہ کرتے ہیں
مل کے سڑکوں پر کریں احتجاج کشور
بچپن کی شوخیوں کا تقاضہ کرتے ہیں
              کشور صدیقی

©Muhammad Yaseen Azeemi #Dark
f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

اک فقیر مجھے عجب داستان سناتا ہے
بھوک جب لگتی ہے،خدا بھول جاتا ہے
در  در  پر  وہ  آواز  لگا  کر  کشور
روٹی کی چاہ میں راستہ بھول جاتا ہے   کشور صدیقی

©Muhammad Yaseen Azeemi #humantouch
f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

یوں نئی صبح کا آغاز ہوتا ہے
تیرا سراپا میرا ہمراز ہوتا ہے
پھر لگاتا ہے کانٹوں سے مرہم کشور
سسکیوں میں  وہ ہم آواز ہوتا ہے
کشور صدیقی

©Muhammad Yaseen Azeemi #Light
f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

آؤ،کیوں نہ افق کے اس پار چلیں
دیکھنے زندگی کے رنگ اک بار چلیں
ڈھونڈ رہے ہو ہیرا کوئلے کی کان سے
دیکھنے حاکم شہر کا تختہ دار چلیں
ملمع  سازی  بند  کر  اے کشور
ان رویوں سے ہو کر بے زار چلیں
شب ظلمت کا پلٹ گھونگھٹ بھی  
اس راستے سے چن کر سب خار چلیں
وہ اک قلعہ تھا منہدم سا ہوگیا کشور
رہ گئے ہیں جو باقی دیکھنے آثار چلیں 
                کشور صدیقی

©Muhammad Yaseen Azeemi #MerryChristmas
f251d816456a4c6a8470012eb72865a8

Muhammad Yaseen Azeemi

ہوش مند کو عقل جلا دیتی ہے
دید کی طلب مجنوں بنا دیتی ہے
بے طلب ہو کر جو عشق کرے کشور
آنکھ بے نور ہوکرجلوہ دکھا دیتی ہے

©Muhammad Yaseen Azeemi #safar
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile