شاہِ من میری خواہش ہے کہ آپ میرے دھیان کی طَرَب گاہ میں ہمیشہ بسیں رہیں جیسے جاوداں کوئی نغمہ، دل کی گہرائیوں میں اُتر جائے میرے خیالات کی دنیا میں آپ کا وجود وہ چراغ ہو جو ہر اندھیرے میں روشنی بن کر چمکتا رہے جب ہوائیں مدھم سرگوشیاں کرتی ہیں میں چاہتی ہوں کہ،اُن میں آپ کی آواز کی مٹھاس بکھری ہو اور جب میری آنکھیں بند ہوں میری پلکوں کے نیچے صرف آپ کا عکس بسیرا کرے یہ دنیا اپنے معمولات میں مشغول رہے مگر میں،دیوانہ وار آپ کی محبت میں گِھری رہوں ایسی دیوانگی ہو جو دل کو ہر پل آپ کی یاد کی لَو میں جھلستا چھوڑ جائے میری زندگی کے ہر پل میں، ہر سوچ میں آپ کی محبت کی مہک ہمیشہ باقی رہے اور یہ دل ہمیشہ آپ کی چاہت کی سرزمین پر آباد رہے یوں کہ جیسے یہ محبت کبھی نہ مِٹ سکے ہمارا عشق کبھی ختم نہ ہو سکے مہوش ملک ©Mehwish Malik #