Nojoto: Largest Storytelling Platform
mehwishmalik8276
  • 369Stories
  • 27Followers
  • 4.6KLove
    1.1KViews

Mehwish Malik

میری تحریروں کا گلا گھونٹ بھی دیا جائے تو کیا👇 میرے چہرے سے نظر آتی ہے تباہی میری✏️

  • Popular
  • Latest
  • Video
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

سنو، روحِ من
اتنی سی خواہش ہے کہ
نظر آتے رہو
تمہارا مجھے دکھائی دینا
میری آنکھوں میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے

محبوبِ من،
دلربا، دلنشیں، ماہِ تمام
سنائی دیتے رہو
تمہاری آواز
میرے مُردہ جسم میں جان ڈالتی ہے
یہ دل کے ویرانے کو بہار بخشتی ہے

حیاتِ جاں
تمہاری خوشبو
میرے وجود کی گمشدہ زمین کو آباد کرتی ہے
تمہارا لمس
میری ٹوٹتی سانسوں کو زندگی کی نئی لَے دیتا ہے

محبوبِ قلب و جاں
میرے درد کا مداوا
میرے خوابوں کا چراغ
ہمیشہ میرے قریب رہو
کہ تمہارے بغیر یہ دنیا
محض ایک سنسان صحرا ہے
✍️ مہوش ملک

©Mehwish Malik #
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

نومبر
دھند کی چادر میں لپٹا خاموش نومبر
کسی ادھورے خواب کی کی طرح 
دھیرے دھیرے نکلتا ہوا سورج
 سرد انگلیوں پر نرمی سے ٹھہرتی ہوئی دھوپ
ہاتھوں میں چائے کے کپ کی گرماہٹ
دھندلے شیشوں کے پار منظر دیکھنے کی خواہش
چائے کی بھاپ میں تحلیل ہوتی باتیں
یا شاید تمہارا خیال جو دھند کی طرح
دل پر چھا رہا ہے
یہ نومبر کا جادو ہے یا
دھوپ،دھند اور چائے کے درمیان
ایک سکون ہے
جو صرف لمحے بھر کا مسافر ہے
مہوش ملک

©Mehwish Malik #good_night
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

گیسو 
جیسے رات کی تاریکی کا ہالہ
 سرمئی رنگ میں ڈھلتے ہوئے جیسے چاندنی کی روشنی میں بھیگے ہوں
تیری آنکھیں
گہری اور پراسرار
جیسے سمندر کی گہرائیوں میں چھپی ہوئی ایک داستان سنانے کو بیتاب ہوں
  تیری جھکی ہوئی پلکیں خاموش ترنم
جن میں درد بھی ہے اور حسن کا سکوت بھی
کاکُل بادلوں کا ایک نرم جھرمٹ 
جو ہوا کے ہر جھونکے میں نغمے بکھیرے
 سرمئی رنگ کی یہ دلکشی،جیسے خزاں کی صبحوں میں دھنک کے رنگ اُتریں
ان بالوں کا لہرانا ایک نغمہ، اور ان آنکھوں کا ہر جھلکنا،ایک نظم
مہوش ملک

©Mehwish Malik #sad_quotes
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

کمر پر بکھرے ہوئے تیرے بال
جیسے رات کا ایک نرم سایہ جو چپکے سے بدن کو چھو رہا ہو 
ہر زلف،ہوا کے لمس پر رقص کرتی ہوئی
جیسے کسی وادی میں بادلوں کا جھرمٹ ہو 
جو آہستہ آہستہ زمین پر اُتر رہا ہو 
سرمئی رنگ کی ان لہروں میں ایسی دلکشی ہے 
کہ جیسے کسی خواب کی حقیقت،کسی قصے کی خوشبو
اُف.... یہ بال
 تیری کمر کو چھوتے ہوئے
 جیسے کسی کتاب کے وہ بھولے ہوئے اوراق ہوں
 جن میں رازوں کی داستانیں بند ہوں
اور جب ہوا ان پر سے گزرتی ہے
تو جیسے ہر زلف میں  نغمے بکھرنے لگیں
 ہر لٹ میں فسانے چھپنے لگیں
مہوش ملک

©Mehwish Malik #
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

وہ خود محبت کا شاہکار ہے
محبت میں مجھے آکسیجن سمجھنے والا
یوں جیسے اس کی سانسیں میری موجودگی سے جڑی ہوں
اور میری قربت سے ہی زندگی محسوس کرتا ہو 
میرے بغیر گویا اس کی دھڑکنوں کو قرار ہی نہیں
میری خوشبو سے وہ اپنی روح کو تازگی دیتا ہو اور
میرے ساتھ سے جیسے اسے محبت کی ہوائیں ملتی ہیں
 جیسے اسے سانسیں ملتی ہیں
وہ خود محبت کا شاہکار ہے
لیکن مجھے اپنی آکسیجن مانتا ہے
محبت کو سانسوں کی طرح محسوس کرنے والا
سمجھتا ہے کہ میرا لمس آکسیجن کی مانند ہے
جو اس قدر لازم ہے جیسے ہوا کا وجود
پگلا نہیں جانتا 
کہ وہ خود سراپائے محبت ہے
مہوش ملک

©Mehwish Malik #sad_quotes
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

بلا کا حسین و جمیل،وہ خوبرو شخصیت کا مالک
 جیسے کسی خواب کی تعبیر ہو
چہرے پہ عجب سی سنجیدگی اور آنکھوں میں کچھ ایسے درد کی جھلک کہ جیسے ہزاروں داستانیں ان میں دفن ہوں
اپنے اندر تلخیوں کا طوفان دبائے
،خاموشی سے ہر سوال کا جواب دینے سے کتراتے ہوئےنجانے کس دکھ کو اپنے وجود کے ساتھ چپکا کے بیٹھا تھا
 وہ جیسے کسی ادھورے خواب کی تکمیل کی تمنا کیے،اپنی زندگی کو ایک بوجھ کی طرح گھسیٹ رہا تھا
اور پھر،ایک دن،وہ اچانک میری زندگی میں آیا
 اُس لمحے کی دلکشی اور عجیب سی انجان کشش کو میں  بیان نہیں کر سکتی 
اُس کی موجودگی میں سکون اور ایک عجیب سی بےچینی تھی
وہ خاموش رہ کر بھی باتیں کرتا
اُس کے خاموش لبوں سے اُس کے دل کی کیفیت بآسانی جھلک رہی تھی
اُس کی زندگی کی ہر تلخی،اُس کا ہر درد میرے دل کو چیر رہا تھا
 میں اُس کی ادھوری کہانی کو مکمل کرنا چاہ رہی تھی
 مگر وہ ایک قید میں جکڑا ہوا جیسے کہہ رہا ہو کہ مجھے سمجھیٔے
میری اداسی کو محسوس کیجیے
 ایک خاموش چیخ ایک بےآواز فریاد جسے صرف اُس کی آنکھوں کی گہرائی ہی سمجھا سکتی تھی
وہ اس دنیا سے بیگانہ،جیسے زندگی کے ہنگاموں سے اسکا کوئی واسطہ نہ ہو
اُس کے لیے سب کچھ جیسے ایک رسم جیسا تھا جسے وہ بےدلی سے نبھا رہا ہو
 زندگی سے اس کا رشتہ محض ایک ڈور کی طرح تھا جسے اس نے تھام تو رکھا تھا مگر اس میں کوئی تعلق،کوئی محبت، کوئی دلچسپی نہیں تھی
 دوستوں کی محفلیں، قریبی لوگوں کی باتیں، سب اُس کے لیے بےمعنی تھیں
 وہ سب سے ملتا لیکن اُس کے چہرے پہ خوشی کی چمک نہیں تھی جو اندرونی سکون کو ظاہر کرے
جیسے کوئی روبوٹ، زندگی کی رُوٹین کو دہراتا جا رہا ہو
رسماً ہر تعلق کو نبھائے ہوئے ہر بات کو برداشت کیے ہوئے اُس کی خاموشی میں وہ سب کہانیاں تھیں
 جو اُس نے کبھی کسی کو نہیں بتائیں
 نجانے کون سی محرومیاں کس قسم کی تنہائیاں اُس کے دل کے نہاں خانوں میں دبی تھیں
 وہ جیسے اپنی ہی دنیا میں مقید،تنہائی کا قیدی بنا بیٹھا تھا
لیکن جب مجھ سے ہمکلام ہوا تو اُس نے اپنے خاموش وجود میں جیسے ایک ہلچل سی محسوس کی
 اُس کے چہرے پر کچھ پل کے لیے حیرت بھی تھی اور شائد ایک انجان سی خوشی بھی
ایسا لگا کہ میری موجودگی نے اُس کے دل کے زخموں کو کوئی مرہم دیا ہو
اُس نے پہلی بار کسی کی بات میں دلچسپی لی، جیسے اُسے کچھ امید مل رہی ہو، کچھ اپنا سا محسوس ہوا ہو
اُس لمحے میں محسوس کر رہی تھی کہ شاید وہ زندگی میں کسی سے حقیقی تعلق کی تلاش میں ہے
مہوش ملک

©Mehwish Malik #sad_quotes
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

میں کہتی رہی،کہتی رہی
کہ مجھے تمہاری ضرورت ہے
میں چیختی رہی،چیختی رہی
کہ یہ زندگی تمہارے بغیر بیکار ہے
تمہارے بغیر یہ سانسیں زہر ہیں
 میری آنکھوں میں رونے سے جلن ہے
تمہارے بغیر ہر خواب ایک بوجھ ہے،ماتم ہے
میں نے تمہیں پکارا ہر پل، ہر گھڑی
پر تمہاری دنیا میں تو میری چیخیں ہی گم ہو گئیں
میں نے کہا، "
مجھے تمہارے ساتھ جینا ہے،جاناں"
مجھے یہ زندگی گھٹ گھٹ کر نہیں چاہیے
میں تمہارے ساتھ جینا چاہتی ہوں
پر تمہاری خاموشی نے میرے چیخوں کو دفنا دیا
اور میں سسک سسک کر مرتی رہی
ہر لمحہ میری چیخیں شور مچاتی رہیں 
لیکن تم اور تمہاری خامشی سب کچھ نگل گئے 
میں کہتی رہی،کہتی رہی
لیکن تم...۔۔۔۔تم نے کبھی سنا ہی نہیں
مہوش ملک

©Mehwish Malik #
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

تمہیں سب معلوم ہے
سب خبر ہے
لیکن تمہارے پاس انجان بننے کا کمال ہے
تم سنتے ہو،مگر مانتے نہیں
میں ٹوٹتی رہی،بکھرتی رہی
تم نے سب دیکھا،پر کوئی بات نہ کی
تمہیں ہر لمحے کا احساس تھا
پر تم نے اپنے دل کو خامشی کی زنجیروں میں جکڑ ے رکھا
کبھی تمہاری نظریں سچ بولتی 
تو کبھی وہی نظریں سوالوں سے خالی 
کیا یہ وہی محبت ہے جو پہلے دن تمہیں مجھ سے تھی؟؟؟
یا تم نے اُسے کہیں دفنا دیا انجان بن کر؟
تمہیں میری آنکھوں کی نمی بھی دکھائی دی
میری آواز کی تھرتھراہٹ بھی سنائی دی
مگر تم...۔۔۔۔
 تم نے جیسے کچھ سنا ہی نہیں
اور یکطرفہ فیصلہ کیا 
میں ہر پل انتظار کرتی رہی
 تم کچھ کہو گے،تم سنو گے
مگر تمہارے ہونٹوں پر وہی خامشی چھائی رہی
اور میں...۔۔۔۔ میں چیخ چیخ کر خاموش ہو گئی
تمہیں سب معلوم ہے
سب جانتے ہو
لیکن انجان بنتے ہو
مہوش ملک

©Mehwish Malik #
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

دروازہ کھلتے ہی 
وہ ایک پل کے لئے رک گیا
اس کی آنکھوں کی روشنی
میری سانسوں کو مزید بے ترتیب کر رہی تھی 
دل کی دھڑکن اس کے قریب آنے سے مزید تیز ہو رہی تھی 
وہ آہستہ آہستہ میری طرف بڑھا 
اس کی قربت جیسے ہوا میں محبت کا جادو بکھیر رہی تھی
ہوا میں اس کے وجود کی خوشبو گُھل چکی تھی
میرے ارد گرد ہر چیز اس کی موجودگی سے جادوئی لگ رہی تھی
اس کے لبوں پر ہلکی سی مسکان 
مجھ پر سحر طاری کر رہی تھی
اس نے مجھے اپنی بانہوں کے احاطے میں لیا
اور انگلیوں سے میرے چہرے کو چھوا
اس کی انگلیوں کا لمس اتنا نرم تھا 
کہ میرے پورے جسم میں ایک بجلی کی سی لہر دوڑ گئی
میرے لب کپکپانے لگے
لیکن کچھ بول نہ پائے
ہم دونوں کے درمیان کوئی فاصلہ باقی نہیں تھا 
اس کا چہرہ میرے چہرے کے قریب آتے ہی جیسے 
اس کی سانسوں نے میرے لبوں کو چھو لیا ہو
میری جھکی ہوئی پلکوں سے
جیسے محبت کا بوجھ آنکھوں میں سمٹنے لگا ہو
اس نے میری پیشانی پر بوسے کی مُہر ثبت کی
تو مجھے دنیا کی ہر چیز بے معنی لگنے لگی 
صرف اس کا لمس،اس کی قربت
اور اس کی محبت میرے لیے حقیقت تھی 
اس نے اپنے بازوؤں میرے پورے وجود کو سمیٹ لیا
جیسے ہم صدیوں سے بچھڑے ہوں
اور آج پھر ایک ہو گئے ہوں
اس کے سینے کی گرمی،
اس کے دل کی دھڑکن
میری روح کو وہ سکون دینے لگی 
جس کی مجھے برسوں سے خواہش تھی
اس کی خامشی میں محبت بولنے لگی
وہ لمحہ،
وہ احساس،
ہمیشہ کے لیے میرے دل میں قید ہو گیا
اور اس کی محبت نے 
مجھے مکمل کر دیا
مہوش ملک

©Mehwish Malik #
d5c551e6646bcfbdcd2bbf09fa5f3b75

Mehwish Malik

وہ محبت کا امین لڑکا
 لفظوں میں کم،لیکن نگاہوں سے زیادہ بولتا ہے
پھولوں کی طرح نہیں،لیکن دل کی زمین پر
محبت کے رنگ بکھیرے رکھتا ہے
وہ پھول دینے سے 
پھولوں کی طرح رکھنے پر یقین رکھتا ہے
مہوش ملک

©Mehwish Malik #
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile