Nojoto: Largest Storytelling Platform

طویل دن میں رات کو بھی آنے دو جینے کے لیے نئے رنگ

طویل دن میں رات کو بھی آنے دو
جینے کے لیے نئے رنگ نئے بہانے دو

 انہی کے رنگوں سے ہے محفل کا رنگ 
 ‏سب اداکاروں کو اپنی بات سنانے دو
 ‏
 بہار خزاں کے رنگ یکساں ہیں موجود
 ‏ایک ساتھ چل رہے ہیں زمانے دو

 چہرہ ایک اور عکس  بے شمار
 ‏ہر کردار میں موجود افسانے دو

 نئے رنگوں سے تخلیق ہو گی اپنی دنیا
مل بیٹھیں گے جب سرِ شام دیوانے دو

 سکونِ دل کی دستک ہے پلکوں کی دہلیز پر
 ‏ اس آواز کو مسلسل اندر آنے دو

خواہشات کی دوڑ میں وقت ہو جاتا ہے چوری
 ایک  ساتھ ہاتھ آتے نہیں خزانے دو
 ‏
بعد از کہانی معلوم ہوا دنیا ہے بہری یاسر
سوچا کچھ اور بھی کہیں، مگر جانے دو

©Yasir Stars #boat #Yasir #Nojoto #viral #poetry #Y2023
طویل دن میں رات کو بھی آنے دو
جینے کے لیے نئے رنگ نئے بہانے دو

 انہی کے رنگوں سے ہے محفل کا رنگ 
 ‏سب اداکاروں کو اپنی بات سنانے دو
 ‏
 بہار خزاں کے رنگ یکساں ہیں موجود
 ‏ایک ساتھ چل رہے ہیں زمانے دو

 چہرہ ایک اور عکس  بے شمار
 ‏ہر کردار میں موجود افسانے دو

 نئے رنگوں سے تخلیق ہو گی اپنی دنیا
مل بیٹھیں گے جب سرِ شام دیوانے دو

 سکونِ دل کی دستک ہے پلکوں کی دہلیز پر
 ‏ اس آواز کو مسلسل اندر آنے دو

خواہشات کی دوڑ میں وقت ہو جاتا ہے چوری
 ایک  ساتھ ہاتھ آتے نہیں خزانے دو
 ‏
بعد از کہانی معلوم ہوا دنیا ہے بہری یاسر
سوچا کچھ اور بھی کہیں، مگر جانے دو

©Yasir Stars #boat #Yasir #Nojoto #viral #poetry #Y2023
yasirstars9500

Yasir Sardar

New Creator