وہ شہزادہ، جس کے قدموں کی چاپ سے زمین گونجتی ہے جیسے کوئی ساز ہو جو دور سے سنائی دے ہر قدم میں ایک ٹھہراؤ،اور وقار جیسے کوئی بادشاہ اپنی سلطنت کے کنگنوں پر چل رہا ہو اس کی چال میں اک الگ سی جادوگری ہے نہایت پر وقار اور محکم جیسے ہر قدم سے وقت کو پیچھے چھوڑتا ہوا آگے بڑھ رہا ہو اس کی گہری آنکھیں جن میں کہیں نہ کہیں اداسی کے چھپے رنگ اور سمندر کی گہرائیاں جن میں دیکھنے والے کو اپنے اندر اتار لینے کی قدرت ہو اس کی آنکھیں،اک خاموش گہرے پرانے راز جیسی ہیں اس کے بازو،مضبوط اور توانا جیسے کوئی پناہ گاہ ہو جن کا گھیراؤ ایسی پناہ دے کہ دنیا کی ہر مشکل بھلا دی جائے وہ بازوؤں میں سمیٹ لے تو سارے عالم کی گرفت جیسا سکون ایک احساسِ تحفظ ہونے لگتا ہے وہ خوبرو شخصیت کا مالک میرے خوابوں میں بستا ہے جس کی ہر بات،ہر حرکت، دل کو اپنے قابو میں کر لینے والی ہے وہ شہزادہ، میرے دل کی سلطنت کا حاکم ہے جو اپنی موجودگی سے ہر لمحے کو روشن کر دیتا ہے مہوش ملک ©Mehwish Malik #