آپ خاموش ہیں تو کائنات آپکے ساتھ چلتی ہے کیونکہ کائنات بھی خاموش ہے، کائنات کا والی خاموش ہے، ہر شے چپ ہے لیکن تسبیح کر رہی ہے ، انسان خاموش ہو تو اسکا دل بولتا ہے ، نگاہ بولتی ہے ، احساس بولتا ہے ، اعمال بولتے ہیں ، اسکی رگ رگ سے صدا " الله ہو " گونجتی ہے ، جو زبان سے ماورا صرف اہل دل تک پہنچتی ہے..