Nojoto: Largest Storytelling Platform
ammirhayat9149
  • 9Stories
  • 6Followers
  • 38Love
    205Views

Ammir Hayat

  • Popular
  • Latest
  • Video
0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

کہانی کے مناظر
آنکھ کی راہداریوں سے
خواب گاہوں میں اترتے ہیں
تو آنکھیں دیکھنے کے سب وظیفے چھوڑ دیتی ہیں
نئی آنکھیں،نئے منظر
نئے چہرے ابھرتے ہیں
ادھوری خواہشیں
تجسیم کی چو کھٹ پے آتی ہیں
تو پلکیں مو قلم سے
ایسی تصویریں بناتی ہیں
جنہیں پھر ڈھونڈنے میں
جاگتی آنکھوں کی عمریں بیت جاتی ہیں

یوسف خالد

©Ammir Hayat #Glow
0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

#krishna_flute
0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

#krishna_flute
0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

#teraghata
0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

سب قرینے اسی دل دار کے رکھ دیتے ہیں 
ہم غزل میں بھی ہنر یار کے رکھ دیتے ہیں 
شاید آ جائیں کبھی چشم خریدار میں ہم 
جان و دل بیچ میں بازار کے رکھ دیتے ہیں 
تاکہ طعنہ نہ ملے ہم کو تنک ظرفی کا 
ہم قدح سامنے اغیار کے رکھ دیتے ہیں 
اب کسے رنج اسیری کہ قفس میں صیاد 
سارے منظر گل و گلزار کے رکھ دیتے ہیں 
ذکر جاناں میں یہ دنیا کو کہاں لے آئے 
لوگ کیوں مسئلے بے کار کے رکھ دیتے ہیں 
وقت وہ رنگ دکھاتا ہے کہ اہل دل بھی 
طاق نسیاں پہ سخن یار کے رکھ دیتے ہیں 
زندگی تیری امانت ہے مگر کیا کیجے 
لوگ یہ بوجھ بھی تھک ہار کے رکھ دیتے ہیں 
ہم تو چاہت میں بھی غالبؔ کے مقلد ہیں فرازؔ 
جس پہ مرتے ہیں اسے مار کے رکھ دیتے ہیں

احمد فراز #feather
0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

کیوں نہ اے شخص تجھے ہاتھ لگا کر دیکھوں

تو مرے وہم سے بڑھ کر بھی تو ہو سکتا ہے

عباس تابش

0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا 
وہ تری یاد تھی اب یاد آیا

آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست 
تو مصیبت میں عجب یاد آیا
دن گزارا تھا بڑی مشکل سے 
پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
تیرا بھولا ہوا پیمان وفا 
مر رہیں گے اگر اب یاد آیا
پھر کئی لوگ نظر سے گزرے 
پھر کوئی شہر طرب یاد آیا
حال دل ہم بھی سناتے لیکن 
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔ 
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
ناصر کاظمی
0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم 
یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم

صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا 
سنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم

اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب 
اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم

تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شب فراق 
آ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم 

وہ لوگ اب کہاں ہیں جو کہتے تھے کل فرازؔ 
ہے ہے خدا نہ کردہ تجھے بھی رلائیں ہم
احمد فراز

0485402a76d81c250174db8f2d495b84

Ammir Hayat

وہ جا چُکا __، مگر اب تک برستا رھتا ھے
اُسی کا عکسِ شفق رنگ ، میری شاموں پر

احمد ندیم قاسمی


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile