Nojoto: Largest Storytelling Platform
amtulsalam4768
  • 27Stories
  • 46Followers
  • 169Love
    68Views

Amtul Salam

psychologist to be.

  • Popular
  • Latest
  • Video
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

And there's a thing about feel of joy, the more you feel it, more deeply you get lost in an unexpected wave of emotional exhaustion afterwards.

©Amtul Salam ##poetryquotes #academia
#cactus
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

When things get harder more than you could imagine
When depression hits your head
When you start feeliny sick to your stomach
When your heart start beating slowly 
When you get lost in the dark
When your unshed tears start hurting your throat
And saying even a word becomes difficult for you
Believe me , Nobody would support you
People who once loved you would unlove you
Those "forever" people would leave you
But there's someone who would still be there for you
Someone who would leave everything and just for YOU
Someone who was always ready to walk beside you
Someone who you can never replace with anyone
Someone who truly wants to be with you
And that someone is the person you embrace in  the mirror
So why? Why do you beg them to be with YOU, when you already have YOU.
-Amtul Salam

©Amtul Salam #Suspense #English
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

اکثر یاد کرتے ہیں یہاں تجھے اپنے وقتِ زوال میں
یہ دل مگر عروج میں بھی اک تیرا ہی ذکر کرتا ہے
لوگ منظر سے غائب ہو گئے تجھے پانے کی خاطر
ہمیں ہر منظر میں فقط تیرا ہی عکس نظر آتا ہے
امتہ السلام

©Amtul Salam #Rose
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

اور پھر خاموشی مجبوری سے مرضی بن جاتی ہے۔۔۔۔کہنے کو اور بتانے کو بہت کچھ ہوتا ہے اور اختیار بھی ہوتا ہے مگر حکومت دل کی ہی چلتی ہے، دل کہتا ہے ہر حال میں خاموش رہو۔۔۔جو بےخبر تھے ان کو ناآشنا ہی رکھو۔۔۔جو ماضی نے سلوک کیا ہے اور حال نے حال کیا ہے اور سفر زندگی نے کیسے بدلا ہے اسے اپنی ذات میں ہی راز رکھو۔۔۔کوئی برا کہتا ہے تو خاموش ہو جاؤ کوئی اچھا کہتا ہے تو بھی خاموش ہو جاؤ کیونکہ ہم وہ نہیں ہوتے جو لوگ سوچتے یا کہتے ہیں بلکہ ہم وہ ہیں جو کوئی نہیں سوچ سکتا حتی کہ ہم خود بھی نہیں۔۔تو بحث کس بات کی؟ اور خاموشی میں دیر کیسی؟ خاموشی وہ اہم سبق ہے جو ہمیں زندگی اذیتناک آزمائشوں میں ڈال کہ خاموشی سے دے دیتی ہے اسے شور مچا کر سیکھنا یے یا خاموشی سے  سیکھنا ہے؟ یہ ہم پہ انحصار کرتا ہے۔۔۔
امتہ السلام

©Amtul Salam #sharadpurnima
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

ان کہے الفاظ٬خاموشی٬ کشمکش٬ گہری الجھنیں
ملتے ہیں درد بھی ہمیں زندگی میں کیسے کیسے
امتہ السلام

©Amtul Salam #booklover
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

اِدھر دل نے کچھ گہرا لکھنا چاہا 
 اُدھر روح پہ خاموشی چھا گئی
جو بار بار ہو ٬وہ حادثہ کیسے ہو
یہی بات کافر کے دل کو بھا گئی
گناہ کرنے والے پرسکوں ہیں مگر
ہمیں تو فقط اک غلطی کھا گئی
وقت نہیں تھا مگر بوڑھا ہو گئے
یہ جوانی ہم پہ قیامت ڈھا گئی

©Amtul Salam #sharadpurnima
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

ٹوٹا ہوا یہ دل جوڑ لیا ہے
میں نے بولنا چھوڑ دیا ہے
دنیا فریب کے سوا کچھ نہیں
سو دنیا سے منہ موڑ لیا ہے
ورق کو رازداں مان لیا ہے 
قلم سے اپنا دل لگا لیا ہے
خاموشی کو زباں بنا لیا ہے
خدا کو سونپ کر سب کچھ
میں نے خود کو جان لیا ہے
جو   دے نہ سکے کوئی  رونق
تنہائی میں وہ قرار پا لیا ہے
امتہ السلام

©Amtul Salam #AkelaMann
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

کوئی بات بری لگ جائے۔۔۔
کوئی دل دکھا جائے۔۔۔
کوئی برا سوچے۔۔۔
کوئی برا کر جائے۔۔۔
ماضی یاد آ جائے۔۔۔
مستقبل سر کھا جائے۔۔۔
کوئی حادثہ ہو جائے۔۔
کوئی روٹھ جائے۔۔۔
کوئی مان جائے۔۔۔
کوئی ہنساتا چلا جائے۔۔
کوئی رلاتا چلا جائے۔۔
کوئی واپس آ جائے۔۔
ہاتھ خالی رہ جائے۔۔
حال خراب ہو جائے۔۔
یا کوئی بھی بات ہو۔۔
کتنا ہی دل اداس ہو۔۔ 
پرواہ نہیں کرتی ہوں۔۔
بلاوجہ ہنستی رہتی ہوں۔۔
وقت کتنا ہی کڑا کیوں نہ ہو۔۔
میں رکتی زرا بھی نہیں ہوں
راستے کھٹن ہی کیوں نہ ہو۔۔
میں بس چلتی رہتی ہوں۔۔۔
چیزیں سہتی رہتی ہوں
جو کچھ بھی ہونا ہو۔۔
میں بس ہونے دیتی ہوں۔۔
وقت گزارتی نہیں ہوں۔۔
وقت کو گزرنے دیتی ہوں۔
بننا نہیں چاہتی تھی مگر
عجیب بنتی جا رہی ہوں۔۔
ہوائیں باہر تیز چل رہی ہیں۔۔۔
میں اندر سے جلتی جا رہی ہوں۔۔۔
کیا تھی میں کون تھی میں؟
سوالوں مںں الجھتی جا رہی ہوں۔۔۔
حال بھی نظر نہیں آتا اب اپنا۔۔۔
میں کیا بنتی جا رہی ہوں۔۔۔۔
کچھ یاد نہیں آتا اب مجھے۔۔
میں اپنا آپ بھی بھول بیٹھی ہوں۔۔۔
اے وقت اب تو ہی کچھ بتا۔۔۔
میں کس سمت کو جا رہی ہوں۔۔
امتہ السلام

©Amtul Salam
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

اک نئی سوچ تُو ان کے ذہن میں ڈالتا ہے
اک عجب کہانی  پھر وہ بھی سناتے ہیں
 ذکر کرتے ہیں جو اوروں کا تیرے آگے
 قصے تیرے بھی پھر کہاں چھپا پاتے ہیں
یہ لوگ بلکل  اس سمجھ سے بالا تر ہیں
اپنے علاوہ سب ہی کو سمجھتے رہتے ہیں
محبت ڈھوندنے زمانے میں جو نکلتے ہیں
دلوں میں وہی پھر نفرتیں پالتے رہتے ہیں
یہ لوگ تجھے تیرے عیب دکھا تو رہے ہیں
خود تو یہ آئینے سے بھی بھاگتے رہتے ہیں
جو اپنے ساتھ بھی کبھی وفا نہ نبھا سکے
اوروں کی بےوفائی کو وہ  بھی روتے رہتے ہیں
امتہ السلام

©Amtul Salam #AkelaMann
8268cd3b97ea02d34607140810449447

Amtul Salam

کچھ یہ لوگ بھی بیگانے ہیں
کچھ اپنے اندر بھی ویرانے ہیں
یہاں ہم غیر بھی کس کو کہیں
یہاں اپنے  ہی تو انجانے ہیں
کوئی ہوتا نہیں مصروف یہاں
یہ بس جھوٹے حیلے بہانے ہیں
وقت کے ہاتھوں ٹھوکریں کھا کر
ہم نے  منافق دل پہچانے ہیں
گورے رنگ کی پرواہ کون کرے
ہم تو سیاہ رنگ کے دیوانے ہیں
اس وجود میں رہا اب کچھ نہیں
بس یادوں کے زرا سے خزانے ہیں
جینا یہاں اب اتنا بھی مشکل نہیں
بس ہنس ہنس کر غم چھپانے ہیں
امتہ السلام

©Amtul Salam #Nojotto
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile