#walkalone
مضرابِ جاں کا ایسے نہ تنہا مرید کر
آ تو بھی اس میں ساتھ مرے مل کے عید کر
شاخِ بدن پہ زخموں کے میں کاڑھتا ہوں پھول
چشمِ خزاں سے خونِ تمنا کشید کر
یادوں کی چلچلاتی ہوئی دھوپ مجھ پہ ڈال #شاعری
#Colors رنگ گورا ہے آنکھ بھوری ہے
حسن کی ہر ادا ظہوری ہے
حسرتوں کے چراغ چلتے ہیں
دل کے آنگن میں بزمِ نوری ہے
کیسی اپنوں کے بیچ میں رنجش
کیسا شکوہ ، گلہ ہے دوری ہے #شاعری
Danish Haseeb
وہ ماں کے پیارے نازوں کے پالے کہاں گئے
دیتے تھے لوگ جن کے حوالے کہاں گئے
تھی بزمِ کائنات میں جن سے چہل پہل
وہ قہقہے بکھیرنے والے کہاں گئے
منزل کی سمت پہلے مجھے بھاگنے تو دو
پھر دیکھتا ہوں پاؤں کے چھالے کہاں گئے #شاعری
..............غزل..............
ترکِ وفا کی راہ نے شاعر بنادیا
غم کی شبِ سیاہ نے شاعر بنادیا
دیدارِحسنِ یار کو آنکھیں ترس گئیں
نادیدہ اِک نگاہ نے شاعر بنادیا
#شاعری
Danish Haseeb
پت جھڑ کو لالہ زار بتایا نہیں گیا
ہنس کر کسی کا ہجر منایا نہیں گیا
بچھڑے ہوئے تو اس کو زمانہ ہوا مگر
دل سے وہ ایک شخص بھلایا نہیں گیا
دل کو قرار روح کو راحت نہیں ملی
آنکھوں سے پھر بھی اشک بہایا نہیں گیا #شاعری
Danish Haseeb
___نعتِ رسول پاکﷺ___
ذاتِ خدا کی بات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ
رحمت کی کلیات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ
ذکرِ نبیﷺسے فکرِ چمن میں بہار ہے
حسنِ تصورات ہے نعتِ رسولِ پاکﷺ
#شاعری
Danish Haseeb
...................غزل................
گُم سُم خیالِ یار میں بیٹھا ہوا ہوں میں
اجڑے ہوئے دیار میں بیٹھا ہوا ہوں میں
لمحہ بہ لمحہ بڑھتی گئیں اف بے چینیاں
کب سے فراقِ یار میں بیٹھا ہوا ہوں میں
#شاعری