Find the Best نظم Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos aboutنظم Ú©ÛŒ تعریÙ, نظم معرا Ú©ÛŒ تعریÙ, نظم ایک آرزو, نظم مردان خدا, نظم meaning,
PK
جب عشق سِکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی کھُلتے ہیں غلاموں پر اَسرارِ شہنشاہی عطّار ہو، رومی ہو، رازی ہو، غزالی ہو کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہِ سحَرگاہی نَومید نہ ہو ان سے اے رہبرِ فرزانہ! کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی اے طائرِ لاہُوتی! اُس رزق سے موت اچھّی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی دارا و سکندر سے وہ مردِ فقیر اَولیٰ ہو جس کی فقیری میں بُوئے اسَد اللّٰہی آئینِ جوانمرداں، حق گوئی و بےباکی اللہ کے شیروں کو آتی نہیں رُوباہی (علامہ اقبال) ۔ ©PK جب عشق سِکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی علامہ اقبال، #نظم
جب عشق سِکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی علامہ اقبال، #نظم
read morePK
سلام لکھتا ہے شاعر تمہارے حسن کے نام بکھر گیا جو کبھی رنگِ پیرہن سرِ بام نکھر گئی ہے کبھی صبح دوپہر کبھی شام کہیں جو قامتِ زیبا پہ سج گئی ہے قبا چمن میں سرو و صنوبر سنور گئے ہیں تمام بنی بساطِ غزل جب ڈبو لیے دل نے تمہارے سایۂ رخسار و لب میں ساغر و جام سلام لکھتا ہے شاعر تمہارے حسن کے نام تمہارے ہاتھ پہ ہے تابشِ حنا جب تک جہاں میں باقی ہے دلدارئ عروسِ سخن تمہارا حسن جواں ہے تو مہرباں ہے فلک تمہارا دم ہے تو دم ساز ہے ہوائے وطن اگرچہ تنگ ہیں اوقات سخت ہیں آلام تمہاری یاد سے شیریں ہے تلخئ ایام سلام لکھتا ہے شاعر تمہارے حسن کے نام (یہ نظم قیدخانے کے مکین فیض کی طرف سے اپنی اہلیہ الیس فیض کے لیے سالگرہ کا تحفہ تھی۔ ایلس کو خاص تاکید کی گئی تھی کہ اس نظم کے ناشر کی طرف سے انہیں جو بھی رقم دی جائے وہ اسے خود پر خرچ کریں) ©PK تمہارے حسن کے نام فیض احمد فیض #نظم
تمہارے حسن کے نام فیض احمد فیض #نظم
read morePK
رات کے سُرمئی اندھیروں میں سانس لیتے ہوئے سویروں میں آبِ جو کے حسیں کناروں پر خواب آلود رہ گزاروں پر گُلستانوں کی سیر گاہوں میں زندگی کی حسین راہوں میں مئے رنگیں کا جام اُٹھاتے وقت رنج و غم کی ہنسی اُڑاتے وقت شادمانی میں غم کے طوفاں میں رونقِ شہر میں بیاباں میں رقص کرتی ہوئی بہاروں میں خون آشام خار زاروں میں دوپہر ہو کہ نُور کا تڑکا فصلِ گُل ہو کہ دور پت جھڑ کا صبح کے وقت شام کے ہنگام بے قیودِ مقام بے ہنگام دامنِ دل کو تھام لیتی ہے کتنی گُستاخ ہے تمہاری یاد ©PK تمہاری یاد راجندر ناتھ رہبر #نظم
تمہاری یاد راجندر ناتھ رہبر #نظم
read morePK
سمندر چاندنی میں رقص کرتا ہے پرندے بادلوں میں چھپ کے کیسے گنگناتے ہیں زمیں کے بھید جیسے چاند تاروں کو بتاتے ہیں ہوا سرگوشیوں کے جال بُنتی ہے تُمہیں فرصت ملے تو دیکھنا لہروں میں اِک کشتی ہے اور کشتی میں اِک تنہا مسافر ہے مسافر کے لبوں پر واپسی کے گیت لہروں کی سبک گامی میں ڈھلتے داستاں کہتے جزیروں میں کہیں بہتے پُرانے ساحلوں پر گونجتے رہتے کسی مانجھی کے نغموں سے گلے مل کر پلٹتے ہیں تمہاری یاد کا صفحہ اُلٹتے ہیں ابھی کچھ رات باقی ہے تمہارا اور میرا ساتھ باقی ہے اندھیروں میں چھپا اک روشنی کا ہاتھ باقی ہے چلے آنا کہ ہم اُس آنے والی صبح کو اک ساتھ دیکھیں گے ۔ ©PK پرانے ساحلوں پر نیا گیت سلیم کوثر #نظم
پرانے ساحلوں پر نیا گیت سلیم کوثر #نظم
read moreRaheel Ahmed
Sanaie Mehvish🌟
میں تجھ سے تلخیوں کا سنسار مانگتی ہوں, جس پر سکون فدا ہو وہ آزار مانگتی ہوں زورِ جفا کی شوخی اے یار مانگتی ہوں, ہو پار پنکھڑی کے وہی خار مانگتی ہوں گہرائیوں کے دِل کو میں نے ٹٹول دیکھا ہے, افلاک ہو بہ دامن وہ افکار مانگتی ہوں بہتے ہوئے لہو پر لِکھوں بہ نوکِ خنجر, ظلمات کے جگر سے انوار مانگتی ہوں "مہوش" دِ یار جاناں اِک بار دیکھ آؤں ہو سَر بدست برق وہ رفتار مانگتی ہوں! ~ثنائ_مہوش 💫 #نظم #شاعری_اپنی_زندگی_کی
#نظم #شاعری_اپنی_زندگی_کی
read more(Hamd o Naat) حمد و نعت
جب بکھر جاتا ہے دل.. Courtesy :Dil ki Duniya #نوجوٹواردو #شاعری #نظم #غزل
read more(Hamd o Naat) حمد و نعت
ہوا بھی خوشگوار ہے گلوں پہ بھی نکھار ہے. Courtesy :Dil ki Duniya #نوجوٹواردو #شاعری #نظم
read morekuch Ankahi baate with IR
#Sahir_Ludhyanvi #ساحر_لدھیانوی #نظم #kuch_ankahi_baaten_with_IR #breeze
read more