Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best اجمیری Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best اجمیری Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about میکس اجمیری, خواجہ اجمیری, قابل اجمیری,

  • 2 Followers
  • 2 Stories

Dilawar Niazi

Prinal Royal ActorArmanAli Kebi_writes mon2 raj NOMAN SHAIKH #شاعری

read more
زمانہ ہو گیا بیری معین الدین اجمیری
تمہیں کو شرم ہے میری  معین الدین اجمیری

بڑا دربار ہے تیرا  معین الدین حسن خواجہ 
سخی سرکار ہے تیری معین الدین اجمیری

نہ پھیرو اپنے در سے  پھیر دو تم پھر قسمت کا
لگانے آیا ہوں پھیری معین الدین اجمیری!!

زمیں سے آسماں تک دھوم ہے جود و سخاوت کی 
یہ شہرت عام ہے تیری معین الدین اجمیری

جھکاتے ہیں گدا و شاہ سر  اپنا تیرے در پر !!
نرالی شان ہے تیری معین الدین اجمیری !

اس چوکھٹ پہ دم نکلے کسی دن یہ تمنا ہے
یہیں تربت بنے میری معین الدین اجمیری

 بنے بگڑی ہوٸی تقدیر بھی مسکین راحتؔ کی 
عنایت ہو اگر تیری معین الدین اجمیری Prinal Royal ActorArmanAli Kebi_writes  mon2 raj NOMAN SHAIKH

Salah Rahimoon

#غزل #قابل #اجمیری تم نہ مانو مگر حقیقت ہے عشق انسان کی ضرورت ہے جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ زندگی کو مری ضرورت ہے

read more
تم نہ مانو مگر حقیقت ہے 
عشق انسان کی ضرورت ہے 

جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ 
زندگی کو مری ضرورت ہے 

حسن ہی حسن جلوے ہی جلوے 
صرف احساس کی ضرورت ہے 

اس کے وعدے پہ ناز تھے کیا کیا 
اب در و بام سے ندامت ہے 

اس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی کتنی خوبصورت ہے 

راستہ کٹ ہی جائے گا قابلؔ 
شوق منزل اگر سلامت ہے #غزل 
#قابل #اجمیری

تم نہ مانو مگر حقیقت ہے 
عشق انسان کی ضرورت ہے 

جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ 
زندگی کو مری ضرورت ہے


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile