Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best جنسی Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best جنسی Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos aboutجنسیس کوپه 2020, جنسیس کوپه Û²Û°Û±Û¹, جنسیس کوپه Û²Û°Û±Û³, جنسیس کوپه, جنسینگ,

  • 0 Followers
  • 162 Stories

Atef Atef

read more

Mehwish Malik

#

read more
وہ شہزادہ،
جس کے قدموں کی چاپ سے زمین گونجتی ہے
جیسے کوئی ساز ہو جو دور سے سنائی دے
ہر قدم میں ایک ٹھہراؤ،اور وقار
جیسے کوئی بادشاہ اپنی سلطنت کے کنگنوں پر چل رہا ہو 
اس کی چال میں اک الگ سی جادوگری ہے
نہایت پر وقار اور محکم
جیسے ہر قدم سے وقت کو پیچھے چھوڑتا ہوا آگے بڑھ رہا ہو 
اس کی گہری آنکھیں
جن میں کہیں نہ کہیں اداسی کے چھپے رنگ اور سمندر کی گہرائیاں
جن میں دیکھنے والے کو اپنے اندر اتار لینے کی قدرت ہو
اس کی آنکھیں،اک خاموش گہرے پرانے راز جیسی ہیں 
اس کے بازو،مضبوط اور توانا
جیسے کوئی پناہ گاہ ہو
جن کا گھیراؤ ایسی پناہ دے کہ دنیا کی ہر مشکل بھلا دی جائے
وہ بازوؤں میں سمیٹ لے تو سارے عالم کی گرفت جیسا سکون
ایک احساسِ تحفظ ہونے لگتا ہے
وہ خوبرو شخصیت کا مالک
میرے خوابوں میں بستا ہے
جس کی ہر بات،ہر حرکت، دل کو اپنے قابو میں کر لینے والی ہے 
وہ شہزادہ، میرے دل کی سلطنت کا حاکم ہے
جو اپنی موجودگی سے ہر لمحے کو روشن کر دیتا ہے
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

Mehwish Malik

#

read more
سنو، اے میرے دل کے شہزادے
جب آپ اپنی قمیض کے آستین چڑھاتے ہو
 میں ٹکٹکی باندھے دیکھتی رہ جاتی ہوں 
اور جب اپنی کلائی پر گھڑی باندھتے ہو
میرا دل ایک بے قابو ساز کی طرح دھڑکنے لگتا ہے
آپ کے ہاتھوں کی نرم و نازک رگیں
گھڑی کے گرد لپٹی ہوئی،جیسے کسی تحت کی دستار معلوم ہوتی ہیں 
یہ منظر،یہ شان و وقار
مجھے آپ کی دیوانی بنا دیتے ہیں 
آپ کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے وقت رک گیا ہو
وہ گھڑی جو آپ باندھتے ہو
مجھے بے حد انمول لگتی ہے 
اے میری زندگی کے خوبصورت  ترین شخص 
آپ کی ہر ادا، ہر انداز
مجھے اور میرے دل کو سرشار کرتے ہیں 
میرے خوابوں کے شہزادے 
آپ کےعشق میں سب کچھ فنا کر دینے کو جی چاہتا ہے 
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

Mehwish Malik

#

read more
شام کا وقت ڈھلتے ہی
 میرا دل بے چین ہونے لگتا ہے جیسے کوئی بے سکونی سی ہو
آنکھیں بار بار گھڑی کی سوئیوں پر جمتی ہیں
ہر لمحہ قدموں کی آہٹ سننے کے لیے بےتاب ہے
آج وہ آئیں گے۔۔۔!
 یہ سوچ جیسے دل کی ہر دھڑکن میں اترتی جاتی ہے
میں نے کمرے کو ان کی پسند کی خوشبو سے مہکایا
شام کے رنگ جیسا لباس پہنا
جیسے خود کو بس انہی کی نظروں کے لیے سجایا ہو
دل میں ایک خواب جیسی کیفیت  کہ
جب وہ آئیں گے تو پہلی نظر میں کیا دیکھیں گے؟
کیا میرے چہرے پر انتظار کی کہانی پڑھ لیں گے؟
آاااہ 
دروازے کی طرف ہر پل اٹھتی ہوئی نظریں 
ہوا میں ان کے قدموں کی ہلکی سی چاپ سننے کا وہ لمحہ
دل میں بجتے ہوئے کسی دُھن کا ساز
اُف۔۔۔۔! جیسے پورا وجود ان کے سامنے جانے کو بےتاب ہو
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

Yaseen

Hilo doost

read more

Mehwish Malik

#

read more
شام کے گہرے ہوتے ہوئے سائے 
میرے دل کی دھڑکنوں کو مزید تیز کر رہے ہیں
میرے دل کے مالک
 میری زندگی کی روشنی
دروازے کی طرف میری  نگاہیں ٹِکی ہوئی ہیں
ہواؤں میں آپ کی خوشبو مہک رہی ہے 
میری سانسوں میں آپ کا لمس پہلی ملاقات سے بسا ہوا ہے
ہر لمحہ،جیسے ایک نئی امید کی لہر بن کر مجھ پر گزر رہا ہے
کمرے میں ہلکی سی روشنی ہے
لیکن میری آںکھیں 
جو صرف آپ کے سامنے آنے پر جاگیں گی
ہونٹوں پر ایک ہلکی سی مسکان اور
 دل میں ہزاروں آرزوئیں مچل رہی ہیں
اندر داخل ہوتے ہی
 آپ کی پہلی نظر مجھ پر پڑے گی
وہ لمحہ کس قدر حسین ہوگا
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

Mehwish Malik

#

read more
تلخ 
تاروں کی طرح چمکتی ہوئی آنکھیں
 اندھیرے سائے میں ڈھل گئیں
ہنستی مسکراتی گڑیا کو زمین میں دفن کیا گیا
کسی کو پرواہ نہ ہوئی کہ اس کا خواب ٹوٹ گیا
رات کی تنہائی میں درندوں کے قہقہے گونجتے رہے
اور معصومیت چیختی رہ گئی ،کسی نے نہیں سنا
جن ہاتھوں کو گڑیوں سے کھیلنا تھا
وہ ہاتھ قبر کی مٹی میں دبے رہ گئے
وہ جسم،جنہیں تحفظ کا حق تھا
ظلم کے ناخنوں سے چیرے گئے
زندگی ابھی شروع بھی نہ ہوئی تھی
کہ درد کا سفر ہمیشہ کے لیے طویل ہو گیا
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

Mehwish Malik

#

read more
سنو اے دریا صفت آنکھوں والی
صحرا مزاج لڑکی،چاندنی جیسی چمک لیے
تم وہ حسین خواب ہو
جسے آنکھیں بند کر کے بھی دیکھا جا سکتا ہے
تم وہ نرم ہوا ہو
جو صحرا کی تپتی ریت پر بھی سکون بخش دیتی ہے
تمہارے وجود میں وہ کشش ہے
جیسے چاندنی رات میں سمندر کی لہریں
خاموش،پراسرار، اور بے قابو
تمہارے لبوں پر مسکراہٹ
گلاب کی پنکھڑیوں جیسی نازک
اور تمہاری باتیں
جیسے پرندوں کی صبح کی مدھر چہچہاہٹ
ہر لفظ،ہر انداز ایک کہانی،
ایک خیال
جو دل کو چھو کر اس میں اپنے نقش چھوڑ جاتا ہے.
اے محبت کی مجسم صورت
تمہارا چہرہ، جیسے چمکتا ہوا چاند
جس کے گرد روشنی کا ہالہ ہو
اور تمہاری آنکھیں
جیسے رات کے آسمان میں ستارے
چمکتے،دمکتے، اور دل کو اپنی طرف کھینچتے
تمہاری خاموشی بھی ایک شاعری
جو دل کے سناٹے کو اپنے سنگیت سے بھرتی ہے
اور تمہارا ہر قدم
ایک پھول کی طرح نازک
مگر مضبوط
جیسے چٹان پر اگنے والا درخت
تم ہو وہ لطیف احساس
جس کی خوشبو دور تک پھیلتی ہے
اور دل کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے
اے الفت کی دیوی
تمہاری موجودگی میں
ہر چیز معنی خیز لگتی ہے
جیسے کائنات کا ہر راز
تمہاری مسکراہٹ میں چھپا ہو
اور تمہارا ہر لمحہ
ایک انمول تحفہ ہو
جسے سنبھال کر دل کے قریب رکھا جائے
تم جیسی ہو، تم ویسی ہی
ایک نایاب ہیرے کی طرح ہو
جس کی چمک
ہر لمحے نئی روشنی بکھیرتی ہے
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

MM Khan

Kalki

read more

MM Khan

Kalki

read more
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile