Nojoto: Largest Storytelling Platform

New ria ria ria Quotes, Status, Photo, Video

Find the Latest Status about ria ria ria from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about, ria ria ria.

    LatestPopularVideo

Riaz Mehmood

مسکراہٹ تو نا دی چلو اک غم اُدھار دو.
دو بے بسی کا کاجل اُداسی خُمار دو.
محبتوں کو پل پل ترسایا گیا ہمیں.
اب نفرتیں دو تو بے تحاشہ دو بار بار دو.
ہیں ملن کی عیدیں اگر ہزار میسر.
ٹوٹے دلوں کو بھی رونے کا اک تہوار دو.
نا لوٹنے کی نا وفا نبھائی چاہتے ہیں ہم.
بس ٹوٹے دلوں کو جوڑنے کا اوزار دو.
لت لگ گئی ہے چوٹ کھانے کی ایسی
بس ریاض ہم کو دھوکا اور اک بار دو. #riazwrites #riazmehmoodriaz #urdupoetry

Riaz Mehmood

 #riazwrites #urdupoetry #riazmehmoodriaz

Riaz Mehmood

بارش کی بوندوں نے شعلوں کو ہوا دی ہے۔
ان بوندوں نے مل کر بستی ہی جلا دی ہے۔
 اپنے آپ کو پہچانوں گا کیسے اب  میں.
اک تصویر پرانی تھی جو مینے  گنوا دی ہے۔
اس جوکر میں گہری ویرانی بستی ہے۔
جس نے ہنستے ہنستے محفل ہی رلا دی ہے۔
اس نے پائی شہرت جو مٹ نا پائے گی۔
جس نے شہرت اپنی مٹی میں ملا دی ہے۔
 چین سکوں لوٹا ہے نگر نے خوابوں کی۔
مینے خوابوں کی ہنستے وہ نگری جلا دی ہے۔
 میں نے ریاض یہ  اپنے جذبوں کو زباں دی ہے۔
 دردوں کو چن چن کر مینے غزل بنا دی ہے۔

©Riaz Mehmood #Riazwrites #riazmehmoodriaz 
#shairy

Riaz Mehmood

جوڑ کے رکھنا ٹوٹی وفا کو, بیڑیاں ڈالوں کیسے ہوا کو.
چھوڑ دے مجھ کو توڑ دے مجھ کو, تسکین آئے تیری انا کو.
کھوکلی چاہت تیری عطائیں, سینے لگایا تیری عطا کو.
میں پاگل تھا جو کچھ بھی نا سمجھا, سمجھا محبت تیری جفا کو.
 بوندیں یہ دیکر اپنے لہو کی, رنگیں بنایا ہے تیری حنا کو.
روپ ہے بدلا زمانے سے مل کر, کر دیا رسوا میری وفا کو.
پیار جو مانگے وہ ہاتھ کٹائے, ہاتھ اٹھائے نا کوئی دعا کو.
چھانوگے سحرا تلاش میں میری, دیگا صدائیں تو میری صدا کو.
آخر شمعِ ریاض بجھا دی, زھر اس نے ہے بنایا دوا کو.

©Riaz Mehmood #riazmehmoodriaz #Riazwrites 

#udas

Riaz Mehmood

سوال آنکھیں جواب آنکھیں.
محبتوں کی کتاب آنکھیں.
انہی کو دیکھوں بیباک ہوکر.
کرینگی مجھ کو خراب آنکھیں.
سہارا میری ہیں تشنگی کا.
کریں ہیں مجھ کو سراب آنکھیں.
مدھوش مجھ کو کیا انہونے.
خُمار ان میں شراب آنکھیں.
آنکھوں کے رستے روح میں اُتارا.
ہیں روح کا جیسے حجاب آنکھیں.
دلوں میں اُتریں قرار لوٹیں.
سنبھالیں اپنی جناب آنکھیں.
ریاض میرے محبوب کی نشانی.
پری سا چہرہ عقاب آنکھیں. #riazwrites #riazmehmoodriaz #urdupoetry

Riaz Mehmood

اپنے اندر کمی ہے لیکن پیار مکمل چاہتا ہوں.
مسائل سارے بہت پیارے مگر میں انکا اب حل چاہتا ہوں.
مجھ سے پوچھو گی چاہتیں تو سنو اے جانِ وفا ہماری.
مسکان پیاری ہے بہت لیکن میں اشکوں کا اب جل چاہتا ہوں.
ہر شئے پے ہو میری حکومت ہوں احساس یا ہو خواہشیں.
سبھی حکم بس مانیں میرا ایسا ایک پل چاہتا ہوں.
پیار بے تحاشہ کیا تھا تونے وہ کل بھی تھا کمال دلبر.
ویسا ہی پیار ہے آج چاہتوں میں ویسا ہی میں پھر کل چاہتا ہوں.
میری یہ غزلیں ساری یہ نظمیں اُسی کی خاطر ہیں بس ریاض.
اُسی کی خاطر میں لکھ لکھ کر ہاتھوں کو اب شَل چاہتا ہوں. #riazwrites #riazmehmoodriaz #urdupoetry

Riaz Mehmood

میرے کندھوں پے خوابوں کے انبار ہیں.
خالی جیبوں میں حسرت کے بھنڈار ہیں.

راستے میری منزل کے تانے کسیں.
حوصلے نامکمل ہیں بیمار ہیں.

میں کسے راز دل کے حوالے کروں.
یار میرے سبھی ایک اخبار ہیں.

کیوں نا بگڑے مقدر یہ بگڑا ہوا.
ٹوٹے پھوٹے میرے پاس اوزار ہیں.

سچ کی عادت نے مجھ کو عطا یہ کیا.
دوست روٹھے ہیں رشتے بھی بیزار ہیں.

ان سے رشتے جڑے ہیں, جڑے ساتھ ہیں.
درمیاں تیرے میرے جو دیوار ہیں.

مجھ کو لکھنی ہے دنیا کی جادوگری.
جو لگیں سچے وہ جہوٹے درکار ہیں.

ریاض اسکو فرشتوں سی چاہت ملے.
پربتوں سے بھی اونچے یہ معیار ہیں.

©Riaz Mehmood #riazmehmoodriaz #Riazwrites 

#alone

Riaz Mehmood

ایسے کیسے بھلا میں ہار دوں اُسکو.
جی میں آتا ہے گولی ہی مار دوں اُسکو.
جو میرا نہیں وہ نا رہہ پائے اپنا بھی.
عشق کا صدقہ اُتاروں وار دوں اُسکو.
اُس کی قسمت میں خار تھے ورنہ.
مینے سوچا تھا میں بہار دوں اُسکو.
جس نے قدم قدم پر کانٹے بچھائے میرے.
تم کہتے ہو پھولوں کا سنسار دوں اُسکو.
جلا گیا جو میری محبت کے گھروندے کو.
جھلسی ہوئی محبت کی غبار دوں اُسکوں.
تا قیامت وہ مجنوں بنا پھرے ریاض.
ایسی دیوانگی کی کوئی خُمار دوں اُسکو. #urdupoetry #riazwrites #riazmehmoodriaz

Riaz Mehmood

اک شخص ہے وہ جہان تھوڑی ہے.
میرا مقدر دین ایمان تھوڑی ہے.
بدل گیا وہ بھی موسموں کی طرح.
نا بدلتا وہ آیتِ قرآن تھوڑی ہے.
نا تلاش مجھے تُو خاکی پتلے میں.
میرا وجود میری پہچان تھوڑی ہے.
نکال پھینکوگے دل سے میری محبتیں.
کسی غریب کے گھر کا سامان تھوڑی ہے.
محبتیں کی ہیں تو دردوں سے بھی نبھا.
تونے کسی پے کیا احسان تھوڑی ہے.
سسکیاں لیتی ہے اُسکی مسکان بھی
وہ میرے درد سے انجان تھوڑی ہے.
بکھر جائے دو چار اشکوں سے.
میرا دل ہے یارچٹان تھوڑی ہے.
کیا تجھ سے توقع رہہ لو مفت میں.
میرا دل کرائے کا مکان تھوڑی ہے.
جہاں دھیان ہے وہاں نظریں نہیں ہیں ریاض.
جہاں ہیں نظریں وہاں دھیان تھوڑی ہے. #riazwrites #urdupoetry #riazmehmoodriaz

Riaz Mehmood

عقلمندوں کی الگ بستیاں بسائی جائیں.
جہاں پر محبتیں فقط دور سے دکھائی جائیں.
نہیں جن کے رواجوں میں منافع اور منطقیں.
عشق کے پیروکاروں کی گردنیں اُڑائی جائیں.
ان روشنی ہواؤں کا بھی حساب کتاب ہو.
جو در سے دور اُجالا دیں وہ بتیاں بجھائی جائیں.
سچ کی محفلیں سجاؤ مگر جھوٹ کو رکھو پہرے پر.
بھید حقیقت کا کھولیں ایسی باتیں نا سنائی جائیں.
رات میں سب کیوں سوتے ہیں اور دن میں جاگنا کیوں؟.
دن کو سب اب سویا کریں, راتیں جاگ کر بتائی جائیں.
دکھی دلوں کا چین ہیں یہ لفظ میرے مرہم جیسے.
درد دل کے ہوں ہرے جب ریاض کی غزلیں گائی جائیں. #urdupoetry #riazwrites #riazmehmoodriaz
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile