Find the Best سگریٹ Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos aboutسگریٹ نوشی Ú©ÛŒ ØªØ¨Ø§Û Ú©Ø§Ø±ÛŒØ§Úº, سگریٹ نوشی Ú©Û’ نقصانات, سگریٹ نوشی ترک, سگریٹ کا کاروبار, سگریٹ پر شاعری,
عین سائیں
جب اس نے میری چاہتوں سے نفرت کی میں نے پھر ہر شخص سے محبت کی محبت کیا تھی ، ایک مسلسل ازّیت تھی میں نے اسے چھوڑ دیا اور سگریٹ بھی (عثمان رزاق) فروری 12, 2020 #سگریٹ
#سگریٹ
read moreAlien's Cry
#NoTobaccoDay اس سے بچھڑا تو ہوا اس کی سہیلی کا میں میں نے بجھتی سگریٹ سے جلائی سگریٹ #notobaccoday
Rameez Ali Rameez
عنوان : #دھوکہ ،تحریر : رمیز علی رمیز لائیٹر ھاتھ میں لیکے سگریٹ جلاکے ایک کش لگایا ہی تھا کہ وہ میرے سامنے آ کر بولی۔۔۔! "انیس" اتنی رات گئے تک جاگ رہے ہو، صبح کام پے نہیں جانا کیا چلو جلدی سے سو جاؤ، تم سے کچھ دن دور کیا گئی اپنی حالت بگاڑ رکھی ہے، دن میں دو پیکٹ سگریٹ پینا معمول ہو چکا ہے تمہارہ، بڑی معصومیت کے ساتھ کہنے لگی، مینے منع کیا تھا نہ کیوں پی پھر کیوں میری بات نہیں سنتے مجھ سے محبت نہیں، مجھے دو یے پیکٹ ڈالتی ہوں ڈسٹ بن میں، اگر آئیندہ اسے ہاتھ بھی لگایا تو میں ناراض ہو جاؤں گی، دیکھو کیسی حالت کر رکھی ہے اپنی سارہ دن کام پھر کھانا بھی ٹائم پے نہیں کھاتے اور اوپر سے یے سگریٹ۔۔۔۔! اوفف دیکھو تو چہرہ کتنا پھیکا پڑ گیا ہے تمہیں ذرا سی بھی اپنی فکر نہیں، پتا بھی ہے میں کتنی پریشان ہوتی ہوں تمہارے لئے، میری بھی فکر نہیں تمہیں۔۔۔! ایسے میں پتا ہی نا چلا ہاتھ میں جلتی ہوئی سگریٹ انگلیوں تک آن پہنچی جلن سے چوکٹے بند ہوئے، اور وہ ہم آہنگ عکس دندھ لاکے کوچ کر گیا، حسبِ معمول مینے پیکٹ اٹھائی سگریٹ نکال کر جلائی، اور شب و روز اسے دیکھنے کے لئے بات کرنے کے لئے خود کو دھوکہ دینا میرا معمول ہو چکا تھا۔۔۔! سب سے مہلک دھوکہ وہ ہے جو انسان اپنے آپ کو دیتا ہے۔ ہم سے نہیں رشتہ بھی ہم سے نہیں ملتا بھی ہے پاس وہ بیٹھا بھی دھوکہ ہو تو ایسا ہو__! #تحریر_دھوکہ
#تحریر_دھوکہ
read moreHub Ali
سگریٹ جسے سلگتا ہوا کوئی چھوڑ دے اس کا دھواں ہوں اور پریشاں دھواں ہوں میں۔ #سگریٹ
#سگریٹ
read moreHub Ali
گریباں چاک، دھواں، جام، ہاتھ میں سگریٹ شب فراق، عجب حال میں پڑا ہوا ہوں۔ #سگریٹ
#سگریٹ
read moreHub Ali
سگرٹیں چائے دھواں رات گئے تک بحثیں اور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے #سگریٹ
#سگریٹ
read moreM Ali Haider
وہ اس کی بالوں کی لٹوں سے اپنی انگلیوں کو الجھا رہا تھا۔۔۔۔کیوں خراب کر رہے ہو بال میرے ۔۔۔خراب کہاں میں تو سلجھا رہا ہوں۔۔۔ اس کی کمر پہ ٹکا کہ مکا پڑھا یہ تم سلجھا رہے ہو ؟ہاں نا جیسی تم سلجھی ہوئی ہو۔۔۔۔وہ مسکرا دی۔۔۔تمہیں پتا ہے مجھے سب سے پیاری خوشبو کونسی لگتی ہے کونسی وہ آنکھیں چھوٹی کرتی ہوئے بولی جیسے اس کو جواب کا پہلے سے پتا ہو۔۔۔۔تمہارے بالوں کی ۔۔۔وہ اس کے بالوں کی خوشبو محسوس کرتے ہوئے بولا۔۔۔۔ ھاھاھاھا اور کبھی خود پہ بھی غور کر لیا کرو وہ اس کے بالوں میں انگلیاں پھیرتی ہوئے بولی ایسے جیسے کوئ پلاسٹک کا برش ہوتا ہے۔۔۔۔ ھاھاھاھا تمہاری جو ریشمی دھاگے جیسی ہیں وہ ہلکا ہلکا گنگنانے لگا یہ موہا موہا کے دھاگے...تیری انگلیوں سے جا الجھے۔۔۔ کیا بے تکی آواز ہے بس کرو۔۔۔ تو تمہیں میری آواز بے تکی لگتی ہے ہاں نا۔۔۔۔اس لیے دن میں مجھے ساٹھ دفعہ کال کر کے میری آواز سنتی ہو۔۔۔۔ وہ ہونٹوں کے درمیان دبی سگریٹ کو جلانے لگا۔۔۔اگلے لمحے اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئ اس کا سگریٹ وہ پاؤں تلے مسل رہی تھی۔۔۔ وہ جھکا اور سگریٹ کی راکھ کو اڑاتے ہوئے بولا ہائے رے اس کی قسمت قربان۔۔۔وہ پھر سے ہنسی تم کتنے ٹھرکی ہو نا۔۔۔ ہاں نا اس ٹھرکی پہ تم جان دیتی ہو نا۔۔۔۔۔اچھا کتنے مزے کی ہوا چل رہی ہے تمہارے کندھے پہ سر رکھ لوں ۔۔۔۔ ہاں رکھ لو۔۔۔۔زندگی کتنی حسین ہے۔۔۔۔۔اس نے سرگوشی کی بہت۔۔۔۔۔ ایک دم سے اسے جلن کا احساس ہوا جلا ہوا سگریٹ اس کا ہاتھ جلا گیا تھا۔۔۔۔اس نے اردگرد دیکھا تو وہ کب سے اکیلا کھڑا تھا۔۔۔۔ وہ جب بھی اکیلا ہوتا تھا وہ اس کے ساتھ ہوتی تھی لیکن صرف یادوں میں۔۔۔۔وہ کمرے کی طرف بڑھا۔۔۔۔ کھڑکی بند کرتے ہوئے وہ زور سے چیخا زندگی تم بے رحم ہو بہت بے رحم ہو۔ ۔۔۔ہوا میں جیسے نمی سے ابھری ہو۔۔۔۔ علی شام ، عرف ٹوٹو بھائی