Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best SiraatsWords Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best SiraatsWords Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about love 6 of swords, words starting with a, words starting with e, words starting with z, words with z,

  • 1 Followers
  • 12 Stories

صراط

#SiraatsWords

read more
مجھ کو گلا نہیں آسماں سے اب  کوئی  رہا 
کہ سانپ  تو میری ہی آستیں سے نکلے ہیں
اندھے اعتبار کا نتیجہ ہیں یہ سزا کے نشتر
تیر جتنے لگے دوست کی کمیں سے نکلے ہیں #SiraatsWords

صراط

#SiraatsWords

read more
روشنی کی خواہش ہے؟
تو چلو! کچھ قدم اٹھاو تم
دل کے تاریک خانوں کو
شعور سے جگمگاو تم
عقائد کے شکستہ بام و دَر
یقین سے سجاؤ تم
پھر عاجزی سے سجدے میں
سر اپنا جھکاؤ تم
مقاصدوں کی ڈور بھی
رب کو ہی تھماو تم
جب تھک جاو تو چپکے سے
اسی کی پاس جاؤ تم
مٹا کے نفس کی تاریکیاں 
شمعِ ضبط جلاؤ تم
کہ روشنی کی خواہش ہو 
تو پہلے دل کو جھکاؤ تم۔!! 
پہلے دل کو جھکاؤ تم!! #SiraatsWords

صراط

#SiraatsWords

read more
اس نے اللّٰہ سے بےوفائی کی تھی اسی لیے لمحہ لمحہ ملتی
 موت اسے پشیمانی اور ندامت کے گھاؤ لگا رہی تھی۔۔۔  انسان
 ہر کسی کو فریب دے کر فرار حاصل کر سکتا مگر ۔۔ اللّٰہ  ۔۔
 اللّٰہ سے بچ کے نہیں بھاگ سکتا وہ ہر جا موجود ہے۔۔ 
اس کی حدود سے ٹکراو گے تو پاش پاش ہو جاؤ گے۔۔
۔اسے تسلیم کر لو ۔۔
 وہ تمھیں ایسا عروج عطا کرے گا ۔۔
جو قیاس و گماں سے  بھی بالا ہو گا! #SiraatsWords

صراط

#SiraatsWords

read more
انسان کبھی کسی کے چلے جانے سے نہیں مرتا اور نہ کسی کے آنے سے زندگی کی نوید ملتی ہے فقط اللّٰہ عزوجل اور نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی ذات مبارک ایسی ذات ہے جنکے ہونے سے زندگی کا احساس ہوتا ہے اور جن سے غافل ہو جانے سے انسان اندر سے رفتہ رفتہ  مرنے لگتا ہے!!! #SiraatsWords

صراط

دل آئینہ ہے۔۔۔ اندر جھانکو گے تو وہی پاو گے جو تمہارا حقیقی عکس ہے۔۔۔ اور اصل شہسوار تو وہی ہے جو بلاجھجک اس آئینے میں اپنا عکس دیکھنے کی جرات کر سکے۔۔۔ احتساب ذات اسی کا نام ہے۔۔!! #SiraatsWords

صراط

#SiraatsWords

read more
سفر کے آغاز سے قبل منزل کا تعین لازم ہے۔۔۔ بےمقصد راستے منازل کی خوبصورتی و رعنائی چھین لیتے ہیں۔۔۔ بےمقصد زندگی کی مثال اس راہی کی طرح ہے جو سفر در سفر چلتا رہے۔۔۔ آخر تھک کر چور ہو جائے مگر منازل کا سکوں پھر بھی میسر نہ ہو!! #SiraatsWords

صراط

#SiraatsWords

read more
نفس کی منزل ابلیس اور صبر

 کی منزل اللّٰہ ہے #SiraatsWords

صراط

اور ماں کی محبت تو زندگی کے تپتے  نخلستان میں ٹھنڈی میٹھی چھاؤں کی مانند ہے!!! #SiraatsWords

صراط

#SiraatsWords

read more
اس معاشرے میں سب سے بڑا جرم جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا ہے۔۔۔ بیدار آنکھیں حقیقت کی تپش سے خوابوں کی دنیا کو بچانے کی تگ و دو میں بینائی کھو دیتی ہیں!!!

#SiraatsWords #SiraatsWords

صراط

زندگی کی حقیقت موت میں مضمر ہے۔۔۔ موت کیطرف بڑھتا ہر قدم زندگی کی حقیقت عیاں کرتا ہے۔۔۔ مگر افسوس! زیست کا مسافر رنگ و سرور کی محفلوں میں مگن موت کی سرگوشیاں سننے سے قاصر ہے!!

#SiraatsWords #SiraatsWords
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile