Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best جیون Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best جیون Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos aboutجیو نیوز تازه ترین خبر, جیو نیوز براہ راست, جونگ میونگ, جیونچی پلی, جیو نیوز,

  • 9 Followers
  • 9 Stories

آصف نعیم

#جیون

read more
عشق وہ پیر ہے جو جیون کی
خانقاہیں بحال رکھتا ھے! 
طارق ملک
،

©آصف نعیم #جیون

Riaz Mehmood

read more
تُو بھی چاہتی ہے, کوئی تجھے بے حد پیار کرے.
کھلتی, مہکتی, چاہتوں کا وہ اظہار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے وہ تیری آنکھ سے دیوانا ہو.
خود بھی تڑپے اور تجھے بھی بیقرار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے تیرے ہاتھ سجیں مہندی سے.
چن لے کانٹے راہوں سے بانہیں گلے کا ہار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے جِلا بخشے وہ جیون کو ترے.
راہوں میں بچھ جائے تُو وہ ایسا کوئی وار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, کوئی گائے گیت محبت کا.
خود بھی جھومے جنوں تجھ پے بھی سوار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, کوئی مسیحا بنے جیون کا ترے.
زندگی کی خزاؤں کو بدل دے بہار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, مرضِ عشق تجھ پے برپا ہو.
خود ڈھل جائے دوا میں اور تجھے بیمار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, ہمسفر و ہمنوا بن کر آئے.
گلشن مہکائے دل کا رنگیں جیون کی دیوار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, کوئی دیوانا بنے تیرے لئے.
محبتوں سے دیکھے اور اظھار بار بار کرے.
تُو بھی چاہتی ہے, دعاؤں میں اثر آجائے.
ریاض تیری دعائیں قبول پروردگار کرے.

Muhammad Alam

ميري بانسري تم ھو

read more
میرے ہونٹوں کی بانسری تم ہو
میرے گیتوں کی شاعری تم ہو

 میری ہر سانس میں مہکتی ہو
  میری ہر سانس میں بسی تم ہو

میرے جیون کی ہر خوشی تم سے
میرے جیون کی ہر خوشی تم ہو

 کس لیے کھول دوں میں یہ آنکھیں
میری نیندوں میں جاگتی تم ہو

کس طرح تم سے دور ہو جاؤں
تم حقیقت ہو خواب بھی تم ہو

  مجھے بس تم سے اتنا کہنا ہے
  میری جاں ، میری زندگی تم ہو

میرے ہونٹوں کی ہر دعا میں تم
میرے ہاتھوں میں بھی لکھی تم ہو

کوئی پوچھے تو اتنا کہہ دینا
   میں تمہارا ہوں اور مری تم ہو..! ميري بانسري تم ھو

جانِ جاناں

جیون ایک دھمال اُوسائیں جیون ایک دھمال تن کا چولا لہر لہو کی آنکھیں مِثل مَشال جیون ایک دھمال سانولے مکھ کی شام میں چمکے

read more
 جیون ایک دھمال اُوسائیں
جیون ایک دھمال

تن کا چولا لہر لہو کی
آنکھیں مِثل مَشال
جیون ایک دھمال

سانولے مکھ کی شام میں چمکے

M Jeevan Ķhãñ

just sed with my life 🤦‍♂️🤦‍♂️🤦‍♂️

read more
کب تک بچھڑے رہو گے زندگی سے
(اے جیون)
آخر جیون نام ہی تو زندگی ہے just sed with my life 🤦‍♂️🤦‍♂️🤦‍♂️

Zainab Khan

# zainabkhan

read more
کچھ پا کر کھونا ھے ، کچھ کھو کر پانا ھے
جیون کا مطلب تو ، آنا اور جانا ھے
دو پل کے جیون سے ، اِک عمر چرانی ھے💕 # zainabkhan

Jeewon Mahar

#نظم #جیون #جیون_فقیرمہرچولستان ھم تم سارے اک کھیتی ہیں آو دیکھیں کہاں اگے ہیں کچھ پیڑوں سے پوچھ کے دیکھیں؟

read more
#نظم
#جیون

#جیون_فقیرمہرچولستان

ھم تم سارے اک کھیتی ہیں 
آو دیکھیں کہاں اگے ہیں 
کچھ پیڑوں سے پوچھ کے دیکھیں؟
عمر میں ہم سے پیڑ بڑے ہیں 
اس دنیا میں
 کچھ چیزوں کی
 عمر ہے اتنی 
کہ  چندپل جی کر مر جاتی ہیں 
ہم جو پیدا اب ہوئے ہیں 
ہم پہ اب یہ راز کھلے ہیں 

کہ دادا کے بھی کوئی دادا تھے 
ہم سے بہت ہی سادہ تھے وہ 
ہاں مگر مضبوط  بہت تھے 
طاقت میں ہم سے زیادہ تھے وہ

جب تک موت ہمیں نہ آئے
تب تک ہم نے کیا کرنا ہے
اک دن سب نے ہی مرنا ہے

 ہاں مگر یہ یاد رہے
اک دن ہی
 سارے لوگ نہیں  مرتے
سب نہیں ہوتےپیدا  اک دن

 مرجاتے ہیں کچھ نہیں مرتے
کچھ نہ کچھ بچ جاتے ہیں
سوال ہیں یہ کہ؟
 بچتے کیوں ہیں 
مرتے کیوں ہیں
ایسا آخر کرتے کیوں ہیں؟

کرتے کہاں ہیں ہوجاتا ہے 
نیندآئے تو سولی پر بھی
 آدمی تھک کر سوجاتاہے
خوابوں میں پھر کھو جاتا ہے

مرناتو اک
 مجبوری ہے
ورنہ کس کا دل کرتا ہے 
دل سے کوئی کب مرتاہے

جیون جنگ سے تھک کر تونے
اک دن کوآخرمرجانا ہے 
یہ جیون کوئی افسانہ ہے
تو پھر کیسی تو تو میں میں 
یہ کیسا تیرا میرا رے
بس اک دائم نام ہے رب کا
اس کے ہم کھلونے رے
کتنے بھی قدکاٹھ بڑے ہوں
پھر بھی بونے بونے رے #نظم
#جیون

#جیون_فقیرمہرچولستان

ھم تم سارے اک کھیتی ہیں 
آو دیکھیں کہاں اگے ہیں 
کچھ پیڑوں سے پوچھ کے دیکھیں؟


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile