Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best urduhadith Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best urduhadith Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos aboutromantic shayari in urdu for love, sad love poetry in urdu, sad girl images with quotes in urdu, urdu poetry in urdu love sms, love kya hota hai in urdu,

  • 1 Followers
  • 21 Stories

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اورنواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
نواہی
(ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جاییں )
 بایئسواں ہفتہ
صحیح بخاری
کوئی شخص اپنے والدین کو گالی نہ دے
صحیح بخاری
حدیث نمبر: 5973
ترجمہ:
 عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا: یقیناً سب سے بڑے گناہوں میں سے یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین پر لعنت بھیجے۔ پوچھا گیا: یا رسول اللہ! کوئی شخص اپنے ہی والدین پر کیسے لعنت بھیجے گا؟ نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا کہ وہ شخص دوسرے کے باپ کو برا بھلا کہے گا تو دوسرا بھی اس کے باپ کو اور اس کی ماں کو برا بھلا کہے گا۔ #urduquotes 
#urduhadith

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
اوامر
( ایسی چیزیں جو سلام میں کی جاییں)
بایسواں ہفتہ
مشرک والدین کے ساتھ بھی حسن ے سلوک کرنا چاہیے۔
صحیح بخاری
حدیث نمبر: 5979
ترجمہ:
اسماء (ر۔ع۔) سے روایت ہے،میری والدہ مشرکہ تھیں وہ نبی کریم ﷺ کے قریش کے ساتھ صلح کے زمانہ میں اپنے والد کے ساتھ ( مدینہ منورہ ) آئیں۔ میں نے نبی کریم ﷺ سے ان کے متعلق پوچھا کہ میری والدہ آئی ہیں اور وہ اسلام سے الگ ہیں ( کیا میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کر سکتی ہوں؟ ) نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہاں اپنی والدہ کے ساتھ صلہ رحمی کرو۔ #urduquotes 
#urduquran 
#urduhadith 
#urduislamicwords

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
نواہی
(ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جاییں)
اکیسواں ہفتہ 
نماز  پڑھنے  کے دوران  سلام کرنا درست نہیں ہے 
صحیح بخاری
حدیث نمبر: 3875
ترجمہ:
عبداللہ (ر.ع. ) نے بیان کیا کہ  (ابتداء اسلام میں)  نبی کریم  ﷺ  نماز پڑھتے ہوتے اور ہم آپ کو سلام کرتے تو آپ نماز ہی میں جواب عنایت فرماتے تھے۔ لیکن جب ہم نجاشی کے ملک حبشہ سے واپس  (مدینہ)  آئے اور ہم نے  (نماز پڑھتے میں)  آپ کو سلام کیا تو آپ نے جواب نہیں دیا۔ نماز کے بعد ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم پہلے آپ کو سلام کرتے تھے تو آپ نماز ہی میں جواب عنایت فرمایا کرتے تھے؟ نبی کریم  ﷺ  نے اس پر فرمایا کہ ہاں نماز میں آدمی کو دوسرا شغل ہوتا ہے۔ #islamtorescue 
#urduquran 
#urduhadith

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
(اسلام کے کرنے اور نہ کرنے والے کام)
اوامر
(ایسی چیزیں جو اسلام میں کی جاییں)
اکیسواں ہفتہ 
 نماز میں سجدہ کے لیے کپڑا بچھانا صحی عمل ہے.
صحیح بخاری
حدیث نمبر: 1208
ترجمہ:
 انس بن مالک ؓ نے کہ  ہم سخت گرمیوں میں جب نبی کریم  ﷺ  کے ساتھ نماز پڑھتے اور چہرے کو زمین پر پوری طرح رکھنا مشکل ہوجاتا تو اپنا کپڑا بچھا کر اس پر سجدہ کیا کرتے تھے۔ #islamtorescue 
#urduquran
#urduhadith

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی 
اسلام کے کرنے اور نہ کرنے والے) کام 
نواہی 
(ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جاییں)
بیسواں ہفتہ 
 دیا گیا تحفہ / خیرات کبھی واپس نہ لیں
صحیح مسلم
حدیث نمبر :3957
ترجمہ :

ابن عباس رضی اللہ عنه  نے بیان کیا:
میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: صدقہ کرکے  واپس  لے لینے والے کی مثال اس کتے کی مانند ہے جو قے کر کے خود ہی اپنی قے کھا لے۔— % & #islamicmotivation 
#islamtorescue 
#islamthepeace 
#urdu 
#urduhadith

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
(اسلسم کے کرنے اور نہ کرنے والے کام)
اوامر
(ایسی چیزیں اسلام میں کی جاییں)
بیسواں ہفتہ
بچوں کے درمیان مشاہداتی مساوات
صحیح مسلم 
 حدیث نمبر : 3965
ترجمہ :
نعمان بی۔ بشیر رضي الله عنه نے بیان کیا: میرے والد نے اپنی جائیداد میں سے کچھ مجھے عطیہ کر دیا۔ میری والدہ عمرہ بنت رواحہ نے کہا: میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گی جب تک آپ رسول الله ﷺ,  کو اس پر گواہ نہ بنائیں۔ میرے والد رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے تاکہ وہ مجھے دیے گئے عطیہ کا گواہ بنائیں۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کے ساتھ ایسا ہی کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ سے ڈرو، اور اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و انصاف کرو۔ میرے والد واپس آئے اور تحفہ واپس لے لیا۔— % & #urduquran 
#urduhadith

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
اوامر
(ایسی چیزیں جو اسلام میں کی جاییں)
انیسواں ہفتہ
صرف الله تالہ کی قسم ہی کھانی چاہیے 
صحیح بخاری
حدیث نمبر: 2679
ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ  سے روایت ہے کہ  نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا   اگر کسی کو قسم کھانی ہی ہے تو اللہ تعالیٰ ہی کی قسم کھائے، ورنہ خاموش رہے۔— % & #urduhadith
#urduquran
#urduislamicpoetry

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
نواہی 
(ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جاییں)
اٹھارہوان ہفتہ
 خرچ کرنے یا صدقہ کرنے میں بخل کبھی مت کرو 
صحیح مسلم
حدیث نمبر: 2336
ترجمہ:
 حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہر دن جس میں بندے صبح کرتے ہیں دو فرشتے اترتے ہیں ان میں سے ایک کہتا ہے اے اللہ خرچ کرنے والوں کو اچھا بدلہ عطا فرما اور دوسرا کہتا ہے اے اللہ بخیل کو ہلاک کرنے والا مال عطا کر۔— % & #islamicmotivation 
#urduquotes 
#urduquran 
#urduhadith

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی 
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
اوامر
(ایسی چیزیں جو اسلام میں کی جاییں)
اٹھارہوان ہفتہ 
اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا 
صحیح مسلم
حدیث نمبر: 2311
ترجمہ:
 حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ دینار جس کو تو اللہ کے راستہ میں خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جس کو تو غلام پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جو تو نے مسکین پر خیرات کردیا اور وہ دینار جو تو نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ہے ان میں سب سے زیادہ ثواب اس دینار کا ہے جو تو اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے۔— % & #urduhadith #urduquran 
#urduislamicwords

Hira Vajahat

اسلام کے اوامر اور نواہی
(اسلام میں کرنے اور نہ کرنے والے کام)
نواہی
(ایسی چیزیں جو اسلام میں نہ کی جاییں)
سترھواں ہفتہ
موت کی دوا ہرگز نہیں کرنی چاہیے -

 اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي، ‏‏‏‏‏‏وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي.
سنن ابوداؤد
حدیث نمبر: 3108
ترجمہ:
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا:  تم میں سے کوئی کسی پریشانی سے دوچار ہوجانے کی وجہ سے  (گھبرا کر)  موت کی دعا ہرگز نہ کرے لیکن اگر کہے تو یہ کہے: اے اللہ! تو مجھ کو زندہ رکھ جب تک کہ زندگی میرے لیے بہتر ہو، اور مجھے موت دیدے جب مرجانا ہی میرے حق میں بہتر ہو ۔— % & #urduquran
#urduhadith
#islamicguidance
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile